Sunday 21 July 2013

Good Fate

Posted by Unknown on 04:52 with No comments
خوش نصیب
  • آج کا انسان صرف دولت کو خوش نصیبی سمجھتا ہے ‘ اور یہی اسکی بدنصیبی کا ثبوت ہے۔
  • خوش نصیبی وجود کا ظاہر نہیں بلکہ وجود کا باطن ہے۔
  • خوش نصیبی کسی شے کا نام نہیں سماجی مرتبے کا نام نہیں ‘ بینک بیلنس کا نام نہیں بڑے بڑے مکانوں کا نام نہیں۔۔ بلکہ خوش نصیبی صرف اپنے نصیب پہ خوش رہنے کا نام ہے۔
  • کسی خوش نصیب نے آج تک کوشش ترک نہیں کی لیکن یہ کوشش بامقصد ہونی چاہیے ایسی کوشش کہ زندگی بھی ہو اور موت بھی آسان ہو۔
  • خوش نصیبی ایک متوازن زندگی کا نام ہے ‘ نہ زندگی سے فرار اور نہ بندگی سے فرار ہو۔
  • خوش نصیب انسان حق کے قریب رہتا ہے۔۔ وہ ہوس اور حسرت سے آزاد ہے اور فنا کے دیس میں بقا کا مسافر ہے۔
  • خوشنصیب انسان اپنے آپ پر راضی ‘ اپنی زندگی پر راضی اپنے حال پر راضی اپنے حالات پر راضی اپنے خیالات پر راضی اور اپنے خدا پر راضی رہتا ہے۔
  • وہ انسان بدقسمت ہے جو لذت وجود کی لعنت میں گرفتار ہے اسے کسی بڑے مقصد سے تعارف نہیں بلکہ وہ صرف مال کی سنچریاں ہی بناتا ہے  اور کلین بولڈ ہوکے رخصت ہوجاتا ہے۔

واصف علی واصف

0 comments:

Post a Comment