Wednesday 17 July 2013

لپ اسٹک اور لپ گلوس کا زیادہ استعمال بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے،
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر تک لپ اسٹک اور لپ گلوس لگانے سے مختلف بیماریوں میں مبتلاہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔کیلی فورنیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق لپ اسٹک اور لپ گلوس میں کرومیم سمیت کئی کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسی خواتین جو زیادہ دیر تک لپ اسٹک لگائے رہتی ہیں ان کے جسم میں ان کیمیکلز کی مقدار بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جس سے پھیپھڑوں اور پیٹ کے سرطان کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ لپ اسٹک اور لپ گلوس استعمال کرنے کے بعد ضروری ہے کہ ہونٹوں کو اچھی طرح صاف بھی کیا جائے۔

0 comments:

Post a Comment