Thursday, 18 July 2013

Insaan

Posted by Unknown on 04:32 with No comments
ہر انسان اپنی ذات میں ایک شہر بےمثال
ہر انسان اپنی ذات میں ایک شہر بے مثال ہوتا ہے۔ جس کی اپنی تاریخ ہوتی ہے، جغرافیہ ہوتا ہے، ثقافت ہوتی ہے، اپنے موسم ہوتے ہیں، اقدار و روایات اور تہذیبی تسلسل ہوتا ہے۔ لیکن اس کی شناخت کا ایک حوالہ اس کی عمارتوں کا طرزِ تعمیر، سڑکیں، باغات، چوک، گلیاں اور چوبارے بھی ہوتے ہیں۔ اور وہ پرندے بھی جن کی چہچہاہٹ سے شہر کی فضاؤں میں نغمگی گونج اٹھتی ہے۔
جی ہاں ہر انسان کے اندر یہ ساری چیزیں ہوتی ہیں۔ جن سے اس کی شخصیت کے خدوخال کا تعین بھی ہوتا ہے اورکیفیات کے بدلتے رہنے سے زندگی کا تحرک بھی مجسم ہوتا ہے۔
بانو قدسیہ

0 comments:

Post a Comment