زہن کا سکون
اگر
تم زندگی اپنی مرضی سے گزار رہے ہو تو گلہ کس بات کا۔ گلہ وہ آدمی کرے جو
دوسرے کی مرضی پر زندگی گزار رہا ہو۔ جو لوگ تمہیں تنگ کر رہے ہیں دراصل تم
ان کو تنگ کر رہے ہو۔ دوسری بات یہ ہے کہ جن کا گلہ تم کر رہے ہو انہیں
بھی تم سے گلہ ہے، تیسری بات یہ ہے کہ اگر تم خدا کو اپنی زندگی سے یا اپنے
دل کی زندگی سے نکال رہے ہوتو خدا تمہارے دل سے پیس آف مائنڈ نکال دے گا۔
یہ پکی خبر ہے پیس آف مائنڈ نام کی کوئی چیز نہیں ملے گی جب تک خود اللہ نہ
دے۔ اگر اللہ دل میں آجائے یعنی گھر والا گھر میں آجائے تو پیس آف مائنڈ آ
جائے گا۔
واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ
واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ
0 comments:
Post a Comment