Thursday 18 July 2013

The Benefits Of Grapes

Posted by Unknown on 02:17 with No comments
انگور کے فوائد

انگور ایک بہت پرانا پھل ہے۔۔۔ بعض مورخین کے خیال میں یہ پہلے خودروجنگلی  (داکھ) کی صورت میں پایا جاتا تھا۔۔۔۔ انگور زیادہ تر لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے۔۔۔ اور موسم گرما کے اختتام میں عام ہوتا ہے۔۔۔ یہ پھل بڑے فوائد کا حامل ہے۔۔۔ تاثیر کے لحاظ سے انگور گرم تر ہے ۔۔۔ دل، معدے ، اور دماغ، کو طاقت بخشتا ہے۔
*   انگور سینے کے تمام امراض میں فائدہ مند ہے۔
*  انگور کے رس میں ہم وزن شہد ملا کر پینے سے کھانسی بالکل ختم ہوجاتی ہے۔
*  انگور کا رس پینے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے ۔۔ روزانہ پاؤ بھر یا زیادہ مقدار میں انگور استعمال کرنا دائمی قبض کے لئے ازحد مفید ہے۔
*  روزانہ بلا ناغہ ایک پاؤ انگور صبح و شام استعمال کرنا گردے اورمثانے کی تمام بیماریوں کے لئے مفید ہے۔

0 comments:

Post a Comment