Saturday 13 July 2013

The Value And Reward Of Fasting...

Posted by Unknown on 00:46 with No comments
روزے کی قدر و قیمت اور اس کا صلہ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ 
”ابن آدم کے ہر عمل کا ثواب دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھایا جاتا ہے (یعنی اس امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال خیر کے متعلق عام قانون الٰہی یہی ہے کہ ایک نیکی کا اجر اگلی امتوں کے لحاظ سے کم از کم دس گنا ضرور عطا ہوگا، اور بعض اوقات عمل کرنے کے خاص حالات اور اخلاص و خشیت کی کیفیات کی وجہ سے اس سے بھی بہت زیادہ عطا ہوگا ، یہاں تک کہ بعض مقبول بندوں کو ان کے اعمال حسنہ کا اجر سات سو گنا عطا فرمایا جائے گا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے اس عام قانون رحمت کا ذکر فرمایا ،
مگر اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ روزہ اس سے مثتنیٰ ہے کیونکہ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا (جتنا چاہوں گا) بدلہ دوں گا، انسان اپنی شہوت نفس اور اپنا کھانا میری ہی خاطر چھوڑ دیتا ہے۔

روزہ دار کے لئے دو مسرتیں ہیں، ایک مسرت افطار کے وقت اور دوسری اپنے رب کی ملاقات کے وقت۔

روزہ دار کے منھ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بہتر ہے (یعنی انسانوں کے لیے مشک کی خوشبو جتنی اچھی اور جتنی پیاری ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک روزہ دار کے منھ کی بو اس سے بھی اچھی ہے۔

اور روزہ (دنیا میں شیطان اور نفس کے حملوں سے بچاﺅ کے لئے اور آخرت میں آتش دوزخ سے حفاظت کے لئے) ڈھال ہے۔

جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو فحش باتیں نہ کرے اور نہ شورو شغب اور دنگا فساد کرے اور اگر اسے کوئی گالی دے یا اس لڑے تو کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں(یعنی میں تمہارے اس مشغلہ میں حصہ نہیں لے سکتا)“۔

(بخاری و مسلم)

0 comments:

Post a Comment