Thursday 25 July 2013


رمضان کے سولہویں روزے کے وظائف

سولہواں روزہ


بعد از نماز فجر ۔ ۔ ۔ سورہ فاتحہ ۔ ۔ ۔ 47 بار

بعد از نماز ظہر ۔ ۔ ۔ آیۃ الکرسی ۔ ۔ ۔ 11 بار

بعد از نماز عصر ۔ ۔ ۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ ۔ ۔ ۔ 111 بار

بعد از نماز مغرب ۔ ۔ ۔ درود شریف ۔ ۔ ۔ 55 بار

بعد از نماز عشاء ۔ ۔ ۔ صلاۃ التسبیح ۔ ۔ ۔ 4 رکعت نفل

اس کے بعد سات سلام 11 بار پڑھیں۔

سات سلام:۔

سَلَـٰمٌ۬ قَوۡلاً۬ مِّن رَّبٍّ۬ رَّحِيمٍ۬ (58)۔

ان کو پروردگار کی طرف سے سلام فرمایا جاوے گا۔
(سورہ یٰس)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ۬ فِى ٱلۡعَـٰلَمِينَ (79)۔
کہ نوحؑ پر سلام ہو عالم والوں میں۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٲهِيمَ (109)۔
کہ ابراھیمؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ (120)۔
کہ موسیٰؑ اور ہارونؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ (130)۔
کہ الیاسینؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَيۡڪُمۡ طِبۡتُمۡ فَٱدۡخُلُوهَا خَـٰلِدِينَ (73)۔
کہ السلام علیکم تم مزے میں رہے سو اس (جنت) میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ۔
(سورہ الزمر)

سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطۡلَعِ ٱلۡفَجۡرِ (5)۔
اور(وہ شب) سراپا سلام ہے وہ شب (صفت و برکت کے ساتھ) طلوع فجر تک رہتی ہے۔
(سورہ القدر)

صلوۃ التسبیح کا طریقہ:۔

ثنا یعنی سبحانک اللھم کے بعد پندرہ بار یہ تسبیح پڑھیں۔

سُبْحَانَ ﷲِ وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلَاإِلہَ إلَّا ﷲُ وَﷲُ أکْبَرُ

پھر تعوذ، تسمیہ، سورہ فاتحہ اور کوئی اور سورت پڑھنے کے بعد دس بار یہ تسبیح پڑھیں۔

پھر آپ رکوع میں چلے جائیں اور رکوع کی حالت میں دس مرتبہ یہی کلمات کہیں۔

پھر اپنا سر رکوع سے اٹھائیں اور دس مرتبہ یہی کلمات دہرائیں۔

پھر سجدہ میں جائیں اور اس میں یہی کلمات دس مرتبہ ادا کریں۔

پھر سجدہ سے سراٹھائیں اور (جلسہ میں) دس مرتبہ یہ کلمات دہرائیں۔

پھرسجدہ میں جائیں اور دس مرتبہ یہ کلمات دہرائیں۔

یہاں تک 75 تعداد پوری ہو جائے گی اور دوبارہ سجدے سے اٹھ کر تسبیح نہیں پڑھنی۔

0 comments:

Post a Comment