Friday 5 July 2013

Be Khud Kiye Dete Hain Andaz Hijabana...

Posted by Unknown on 23:07 with No comments

بے خود کیے دیتے ہیں اندازِ حجابانہ

بے خود کیے دیتے ہیں اندازِ حجابانہ
آ دل میں تجھے رکھ لوں اے جلوہ جاناناں

بس اتنا کرم کرنا اے چشمِ کریمانہ
جب جان لبوں پر ہو تُم سامنے آ جانا

جی چاہتا ہے تحفے میں بھیجوں میں اُنہیں آنکھیں
درشن کا تو درشن ہو نذرانے کا نذرانہ

پینے کو تو پی لوں گا پر عرض ذرا سی ہے
اجمیر کا ساقی ہو بغداد کا میخانہ

پیتے ہیں تیرے در کا کھاتے ہیں ہیں تیرے در کا
پانی ہے تیرا پانی دانہ ہے تیرا دانہ

کیوں آنکھ مِلائی تھی کیوں آگ لگائی تھی
اب رخ کو چھپا بیٹھے کر کے مُجھے دیوانہ

بیدمؔ میری قسمت میں سجدے ہیں اسی در کے
چُھوٹا ہے نہ چُھوٹے گا سنگِ درِ جاناناں

0 comments:

Post a Comment