- زندگی کا سب سے قیمتی حصہ وہ ہے جو خدا کی خوشنودی کے لیے صرف کیا جائے .
- زندگی ایک برف کے ٹکڑے کی مانند ہے جس طرح برف آہستہ آہستہ پگھلتی ہے اسی طرح زندگی کے دن آہستہ آہستہ پورے ہوتے ہیں .
- زندگی ایک کہانی کی مانند ہے جس طرح کہانی اپنے خوبصورت الفاظ سے ہی خوبصورت لگتی ہے اسی طرح زندگی بھی اپنے اچھے اوصاف سے ہی اچھی لگتی ہے .
- اگر زندگی کے سفر میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو اپنے دلوں کو سی لو کسی کو اپنا سمجھ کر دکھ درد بیان کرنے کی کوشش نہ کرو . اور ایسے با ہمت بن جاؤ کے لوگ تمہاری مثالیں دیں .
- زندگی اس طریقے سے گزارو کے جب تمہیں موت آئے تو تم ہنستے ہوئے جاؤ اور تمہیں دیکھ کر تمہاری اچھی باتیں سوچ کر روئیں .
- کچھ لوگ زندگی میں ہی مردہ ہوتے ہیں اور کچھ مرنے کے بعد بھی زندہ
- انسان کی زندگی کا مقصد دوسروں کے آنسو ختم کرنا ہونا چاہیے .
- زندگی دریا ہے آخرت اس کا ساحل اور تقویٰ اس کی کشتی .
- ہمارا خیال بَدَل جائے تو زندگی کا نام ہے بَدَل جاتا ہے .
Tuesday, 23 July 2013
Zindagi
Posted by Unknown on 03:50 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment