نیویارک…
این جی ٹی…ٹیلنٹ خدا کا دیا ہوا حسین تحفہ ہے جس کے اظہار کیلئے عمر کی
کوئی قید نہیں ہوتی ۔ اس ننھے میاں کو ہی دیکھ لیجئے جو خوبصورت پینٹنگز
تخلیق کرنے میں کمال کی مہارت رکھتا ہے۔ اپنے فن میں ماہر 3سال کا یہ ننھا
مصور آرٹ کے دلکش نمونے تیارکرنے کیلئے برش بھی استعمال نہیں کرتا بلکہ
اپنی چھوٹی چھوٹی انگلیوں کی مدد سے ہی کینوس پر تصاویر بنا لیتا ہے۔ نہایت
کم عمری سے ہی پینٹنگ کے شوق میں مبتلا یہ بچہ اپنے سامنے موجود کسی بھی
کھلونے یا کارٹون کردارکو کچھ ہی وقت میں کینوس پر منتقل کردیتا ہے جو
یقیناً ایک بڑا مصور بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Monday, 19 August 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment