Sunday, 11 August 2013

ہجرت کا دوسرا سال

مجاہدین بدر کے فضائل

جو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم جنگ ِ بدر کے جہاد میں شریک ہو گئے وہ تمام صحابہ میں ایک خصوصی شرف کے ساتھ ممتاز ہیں اور ان خوش نصیبوں کے فضائل میں ایک بہت ہی عظیم الشان فضیلت یہ ہے کہ ان سعادت مندوں کے بارے میں حضورِ اکرم صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ

“بے شک ﷲ تعالیٰ اہل بدر سے واقف ہے اور اس نے یہ فرما دیا ہے کہ تم اب جو عمل چاہو کرو بلاشبہ تمہارے لیے جنت واجب ہو چکی ہے یا (یہ فرمایا) کہ میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔”
(بخاری باب فضل من شهد بدرًا ج۲ ص۵۶۷)

0 comments:

Post a Comment