اسلام
آباد… لوما لنڈا یونیورسٹی کیلیفورنیا میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق
سبزی خور افراد گوشت کھانے والوں کی نسبت لمبی عمر پاتے ہیں ۔ دوران
تحقیق73ہزار308 افرد کا ڈیٹا مرتب کیا گیا جس کے مطابق سبزی خور افراد گوشت
کھانے والوں کی نسبت12فیصد طویل عمر پاتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ سبزی
کھانے والوں کو دل کی بیماریوں ، شوگر اور گردوں کے فیل ہونے کے امراض کے
خدشات بھی نمایاں حد تک کم ہوتے ہیں جبکہ ایسے افراد میں موٹاپے کی شرح بھی
کم ہوتی ہے۔
Showing posts with label Diabetes. Show all posts
Showing posts with label Diabetes. Show all posts
Thursday, 20 June 2013
سبزی خور گوشت کھانے والوں کی نسبت لمبی عمر پاتے ہیں،تحقیق
Posted by Unknown on 02:30 with No comments
Tuesday, 18 June 2013
Greater Use Of Red Meat Causes Diabetes
Posted by Unknown on 21:54 with No comments
سرخ گوشت کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا باعث
سرخ گوشت کے بہت زیادہ استعمال سے مہلک ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔
Friday, 24 May 2013
مسلسل بیٹھے رہنا کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین
Posted by Unknown on 04:39 with No comments
لندن…ماہرین
کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ جو دن کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ان کے
کئی طرح کے امراض میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔برطانیہ میں کی
گئی تحقیق کے مطابق دن کا زیا دہ تر حصہ کر سی پر بیٹھ کر گزا رنا کینسر
،دل کے امراض اور ہا ئی بلڈ پر یشر جیسی بیما ریوں کا با عث بن سکتا
ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنے کی وجہ سے جسم میں کو لیسٹر ول
اور شکر کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ذیا بیطس کا بھی سبب بن رہا ہے۔اس لیے
ضروری ہے کہ روزہ مرہ زندگی میں ورزش اور چلنے پھرنے کی سرگرمیوں کو شامل
کیا جائے۔
کافی پینے سے جگر کے خطرناک امراض سے محفوظ رہاجاسکتاہے: تحقیق
Posted by Unknown on 04:15 with No comments
نیویارک…
امریکا میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق کافی پینے سے جگر کے خطرناک امراض
سے محفوظ رہاجاسکتاہے۔ امریکا میں کی گئی تحقیق کے دوران جگر کی بیماری میں
مبتلا اور صحت مند افراد پر مشتمل گروپ کو کئی دن تک روزانہ کافی پلائی
گئی۔ اس تحقیق کے نتائج کے مطابق کافی پینے والے افراد میں پی ایس سی کے
امکانات کم ہوگئے۔گزشتہ برس یورپ میں کافی پینے والوں پر کی جانے والی ایک
تحقیق کے مطابق معتدل مقدار میں کافی پینے سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا
ہونے کی شرح 25 فیصد تک کم کی جا سکتی ہے۔
Sunday, 5 May 2013
موٹے افراد کو نزلہ زکام جیسی موسمی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں،تحقیق
Posted by Unknown on 20:16 with No comments
نیویارک…نئی
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ موٹے افراد کو نزلہ زکام جیسے امراض اور موسمی
بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں۔موٹاپے سے دل کے امراض اور ذیابیطس کا خطرہ تو
ہوتا ہی ہے تاہم امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موٹے افراد دیگر
بیماریوں میں بھی جلد مبتلا ہوجاتے ہیں۔ایک امریکی یونی ورسٹی میں کی گئی
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے پھیپھڑوں کے انفیکشن اور دیگر
موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔امریکی میڈیکل جرنل
میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق برڈ فلو سے مرنے والے ہر 6 افراد میں سے 5
موٹاپے کا شکار تھے۔
وٹامن ڈی جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے، ماہرین
Posted by Unknown on 20:09 with No comments
برلن
… جرمنی میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے جسم کے
مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ہے تو وٹامن ڈی کا استعمال ضروری ہے۔ ایک
تحقیق کے مطابق اگر خون میں وٹامن ڈی کی مقدار کم ہو جائے تو بچوں اور بڑوں
میں دیگر امراض کے ساتھ ذیابیطس، ڈپریشن،دمہ اور سرطان جیسے موذی مرض
لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی
بیماریوں بچاوٴ کیلئے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے، اس لئے جہاں تک
ممکن ہوسکے وٹامن ڈی والی غذائیں استعمال کی جائیں اور دن میں خاص طور پر
صبح کے وقت سورج کی روشنی میں تھوڑا وقت گزارا جائے کیونکہ سورج کی شعاعیں
وٹامن ڈی کے حصول کا بڑا ذریعہ ہیں۔
Friday, 3 May 2013
روزانہ ایک گلا س شربت پینے سے ذیابیطس کا امکان بڑھ جاتا ہے،نئی تحقیق
Posted by Unknown on 05:25 with No comments
نیو
یارک…سائنسدانوں کاکہناہے کہ ایک دن میں ایک گلا س شربت سے ذیابیطس بڑھنے
کا امکان ہوتا ہے،امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق دن بھر میں ایک چینی
ملامشروب پینے سے ذیابیطس بڑھنے کا امکان ہوتا ہے، اورٹائپ ٹوذیابیطس
پانچویں ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ،اسٹڈی کے مطابق سافٹ ڈرنکس سے موٹاپا اور
وزن بڑھنے کے علاوہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کا امکان بھی ہے ، اوریومیہ 12 اونس
سافٹ ڈرنک لینے سے 22 فیصد ذیابیطس بڑھ سکتی ہے ،8 یورپی ممالک کے 30 ہزار
افراد کے تجزئیے سے یہ بات اخذ کی گئی ہے۔
Thursday, 25 April 2013
سافٹ ڈرنکس سے ذیابیطس کا خطرہ
Posted by Unknown on 21:20 with No comments
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آپ خواہ ایک شیریں سافٹ
ڈرنک پیئیں یا اس سے زیادہ اس کا تعلق آپ کی بعد کی زندگی سے ہے کیونکہ اس
سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یورپی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک مہینے میں
ایک کین یا بوتل یا اس سے کم کے مقابلے روزانہ ایک کین یا بوتل سافٹ ڈرنک
پینے سے 20 فیصد تک ذیابیطس کے ہونے کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے۔
عالمی جریدے ’ڈائیبی ٹالوجیا‘ میں شائع یہ رپورٹ اس سے قبل کیے گئے امریکی مطالعے کی عکاسی کرتی ہے۔
ذیابیطس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی ایک
رضاکار تنظیم کا کہنا ہے کہ شکر آمیز خوراک یا مشروب کو کم کرنے کی ضرورت
ہے کیونکہ اس میں نسبتا زیادہ حرارے (کیلوریز) ہوتی ہیں اور اس سے وزن میں
اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ تازہ تحقیق برطانیہ، جرمنی، ڈنمارک، اٹلی، سپین، سوئیڈن، فرانس اور نیدرلینڈز کے سائنس دانوں نے کی ہے۔
اس کے تحت قریب تین لاکھ 50 ہزار افراد سے ان کی
روزانہ کی خوراک کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ہے تاکہ یورپ میں وسیع
پیمانے پر خوراک اور کینسر کے تعلق پر روشنی پڑ سکے۔
امپیريئل کالج لندن کی ڈورا روموگیورا اس تحقیق کی
رہنمائی کر رہی ہیں۔ انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’شکر آمیز
سافٹ ڈرنکس سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ایک دن میں آپ جتنے زیادہ
سافٹ ڈرنک پیئیں گے اسی مناسبت سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھے گا۔‘
"ٹائپ دوم ذیابیطس سے محفوظ رہنے کے لیے یہ اہم ہےکیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ صحت مند وزن ہی اس سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔"
محقق
انھوں نے شکر آمیز ہلکے مشروب کے اثرات کے بارے میں وسیع معلومات فراہم کرنے پر زور دیا۔
مصنوعی طور پر میٹھی بنائی گئی سافٹ ڈرنکس سے
ذیابیطس کے مرض کا تعلق ہے لیکن قد اور وزن کے اعشاریے بی ایم آئی سے اس کا
تعلق نظر نہیں آتا۔
بہر حال سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پھلوں کے رس پینے اور ذیابیطس کے مرض میں کوئی تعلق نہیں پایا گیا۔
ان نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے ’یوکے ڈائبیٹیز‘ میں
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر میتھیو ہوبس نے کہا، ’شکر آمیز سافٹ ڈرنکس اور ٹائپ
دوم کے ذیابیطس میں تعلق ضرور ہے اگرچہ بی ایم آئی کو نظر انداز نہ بھی کیا
جائے۔‘
انھوں نے کہا کہ اس تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خطرہ صرف ضرورت سے زیادہ کیلوریز پر ہی منحصر نہیں۔
انھوں نے کہا، ’ہم تو پہلے سے ہی شکر آمیز غذا
اور مشروب میں احتیاط کی تجویز کرتے رہے ہیں کیونکہ میٹھی چیزوں میں عام
طور پر کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اور وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’ٹائپ دوم ذیابیطس سے محفوظ
رہنے کے لیے یہ اہم ہےکیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ صحت مند وزن ہی اس سے بچنے
کا واحد طریقہ ہے۔‘
Tuesday, 2 April 2013
اخروٹ کا استعمال ذیا بیطس سے محفو ظ رکھتا ہے ،امریکی تحقیق
Posted by Unknown on 22:12 with No comments
واشنگٹن
…ایک حالیہ امریکی تحقیق میں اخروٹ کو انسا نی صحت کے لیے سب سے زیا دہ فا
ئدہ مند خشک میو ہ قرار دیا گیا ہے ۔ تحقیق میں انکشا ف کیا گیا ہے کہ
خواتین کے لیے اخروٹ کا استعما ل نہایت فا ئدہ مند ہے او ر وہ خواتین جو با
قا عدگی سے اخروٹ کو غذ ا کا حصہ بنا تی ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ تین
چو تھا ئی کم ہو جا تا ہے ۔ ما ہرین کے مطا بق طبّی فو ائد کے لحا ظ سے
اخروٹ دیگر خشک میو ہ جا ت کے مقا بلے میں پہلے نمبر پر ہے کیو نکہ اس میں
صحت کے لیے فا ئدہ مند اجزاء کی مقدا ر سب سے زیا دہ ہو تی ہے ۔ ما ہرین کا
کہنا ہے کہ اخر وٹ میں مو جو د اجزاء دل کی بیما ریوں ، ہا ئی کو لیسٹرول
اور ہڈیوں کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفو ظ رکھنے میں مد د دیتے ہیں
لہذا اسے معمو ل کی غذا کا لازمی حصہ بنا نا چا ہیے ۔
Subscribe to:
Posts (Atom)