حیدرآباد
میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2افراد جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔ لطیف
آباد نمبر 10 میں نامعلوم افراد موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے حق نواز
نامی شخص جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق
سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق حیدرآباد کے
علاقے پریٹ آباد کے رہائشی یونس اور ارشد کے بچوں کے درمیان اتوار کے روز
جھگڑا ہوا تھا جوبعد میں بڑوں کی لڑائی بن گیاتھا۔ پیر اور منگل کی درمیانی
شب ملزم ارشدنے یونس کے گھر پہنچ کر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی جس سے
یونس ہلاک جبکہ اس کا بیٹا، بھانجا اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔ مقتول کا
تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔
Showing posts with label Hyderabad. Show all posts
Showing posts with label Hyderabad. Show all posts
Monday, 10 June 2013
Friday, 24 May 2013
سندھ بھر میں انٹر کے امتحابات کے دوران نقل کاسلسلہ جاری
Posted by Unknown on 05:26 with No comments
حیدرآباد…
سندھ بھرمیں انٹر کے امتحانات جاری ہیں،نقل روکنے کی انتظامیہ کے دعوے
دھرے کے رھرے رہ گئے ہیں اور امتحانی مراکز پر طلبہ کھلے عام نقل میں مصروف
نظر آتے ہیں۔تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ،
جیکب آباد ، شکارپور ، کندھکوٹ اور دادو میں امتحانات کے دوران نقل کا
سلسلہ نہیں روکا جاسکااور نقل کیلیے طلبہ طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے
نظر آئے۔ سکھر،خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز میں بھی نقل نقل زور و شور
سے جاری ہے۔اور انتظامیہ طلبہ کو روکنے میں بے بس نظر
آئی۔میرپورخاص،عمرکوٹ،سانگھڑ اور تھرپارکر کے امتحانی مراکز میں ایک ڈیسک
پر تین تین طلبہ ساتھ بیٹھ کر باہمی مشاورت سے پرچے حل کرتے نظر
آئے۔حیدرآباد،جامشورو،ٹھٹھہ،ٹنڈوالہ یار، ٹنڈومحمدخان ، بدین اور نوابشاہ
سمیت سندھ کے 9 اضلاع میں بھی طلبہ نقل کرتے رہے اور انہیں روکنے والا کوئی
نہ تھا۔
Sunday, 7 April 2013
جن اتارنے کے بہانے عامل کا نوجوان پر تشدد
Posted by Unknown on 02:11 with No comments
حیدرآباد…حیدر
آباد میں جِن اْتارنے کے دوران عامل نے نوجوان کو مار مار کر لہولہان
کردیا، پولیس نے عامل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کھائی روڈکے علاقے
میں اٹھارہ برس کے نوجوان نادر میمن پر مبینہ طور پر جن کے اثرات کے باعث
بابا عامل راشد نے گھر پر بلایا اورجن اتارنے کے دوران اسے بیلٹ اور ڈنڈوں
سے بری طرح مارمارکر لہولہان کردیا، متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ دوروز سے
عامل اس کو اپنے گھرپربلاکر اس پراسی طرح تشدد کررہاتھا جبکہ عامل کا کہنا
ہے کہ لڑکے پر جن ہیں اور اسی کو اتارنے کے لیے یہ عمل کیا جارہا تھا،
پولیس نے عامل کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی۔
Sunday, 3 March 2013
Warm welcome to Opposition parties march Train On arrival at Hyderabad
Posted by Unknown on 18:19 with No comments
حیدرآباد: کراچی میں قیام
امن، دہشت گردی وبھتہ خوری کے خاتمے، شفاف الیکشن کے انعقاد اور بوگس
فہرستوں و پری پول دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا کراچی سے شروع ہونے
والا ٹرین مارچ حیدرآباد سے سکھر روانہ ہوگیا۔
ٹرین مارچ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچا تو جماعت اسلامی، جمعیت علماء
پاکستان، قومی عوامی تحریک اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے مارچ کے شرکاء
کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے خصوصی
انتظامات بھی کیے گئے تھے۔ مارچ کے قائد امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر
معراج الہدیٰ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ پاکستان بچانے کے
لیے نکلا ہے، الیکشن کمیشن بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے زیر اثر ہے جس کے
نتیجے میں انتخابی عمل یرغمال بن چکا ہے اور سپریم کورٹ کے 2 مرتبہ
احکامات کے باوجود کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہ کرکے الیکشن کمیشن ازخود
پری پول دھاندلی میں ملوث ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن جان لے کہ ان کے عمل سے کراچی یا سندھ کی عوام نہیں بلکہ
صرف بھتہ خور خوش ہیں اوراس عمل سے ظاہر ہوتاہے کہ الیکشن کمیشن کراچی
توکیا ملک بھر میں صاف وشفاف الیکشن نہیں کراسکتا۔ انھوںنے کہا کہ کراچی
میں انتخابی عمل یرغمال ہے اور ووٹر لسٹیں جعلی ہیں لیکن الیکشن کمیشن
انھیں درست کرنے پر تیارتک نہیں، اگر ٹرین مارچ کے شرکاء کے مطالبات نہ
مانے گئے اور کراچی کی ووٹرلسٹوں سے جعلی اندراج ختم اور نئی حلقہ بندیاں
نہیںکی گئیں تو پھر پورے ملک میں جگہ جگہ دھرنے دیے جائیں گے اور کراچی
کوکسی صورت یرغمال نہیں بننے دیاجائے گا۔
مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء نے کہا کہ آج کراچی مقتل
بنا ہوا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آج کراچی پر وہ قیادت مسلط ہے جو اسلحہ کے
زور اور جعلی ووٹ کے زریعے آئی ہے، کراچی کو دوبارا روشنیوں کا شہر بنانے
کے لیے لازم ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعتیں اکھٹی ہوکر
انکے خلاف کھڑی ہوجائیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران کراچی میں
10 ہزار افراد کو شہید کیا گیا ۔ استقبالی شرکاء سے جماعت اسلامی کراچی کے
امیر محمد حسین محنتی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مستقیم نورانی، سندھ
ترقی پسندپارٹی کے گلزار سومرو، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان، فنکشنل
لیگ کے شاہد سومرو نے بھی خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ٹرین مارچ کا حیدرآباد میں استقبال سے ثابت ہو
گیا ہے کہ کراچی کے معاملے میں پورا ملک حساس ہے، 26 برسوں سے بدامنی، قتل
وغارت گری اور ٹارگیٹ کلنگ کا شکار ہے، اب تمام جماعتیں میدان عمل میں آچکی
ہیں اور ہم دہشت گردوں سے نجات حاصل کر کے ہی دم لیں گے۔ ٹرین مارچ کے
شرکاء کا حیدرآباد پہنچنے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جماعت اسلامی
حیدرآباد کے ضلعی امیر شیخ شوکت علی نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن
جماعتوں کے رہنما عبدالوحید قریشی، حاجی معین الدین شیخ، ناظم علی آرائیں ،
حسین بخش حسینی، اقبال شیخ، روشن برہمانی، محمد حنیف صدیقی، مشتاق احمد
خان ایڈوکیٹ، معیدالدین شیخ ایڈوکیٹ، اکبر قادری، عمران سہروردی سمیت دیگر
اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔
Wednesday, 20 February 2013
Hyderabad Region District 89 police officers have been ordered to be deported
Posted by Unknown on 18:37 with No comments
حیدرآباد ریجن کے 89 پولیس افسران کوضلع بدر کئے جانے کے احکامات
حیدرآباد…
حیدرآباد
ریجن کے 89 پولیس افسران کوضلع بدرکئے جانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع بدر کئے جانے والے 89پولیس افسران میں سے حیدرآباد
کے43، دادوکے11، بدین کے5، مٹیاری کے7 اور ٹھٹھہ کے 4 انسپکٹرز شامل ہیں۔
ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی نے اس معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے
کہ سندھ ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ کے احکامات پر افسران کوضلع بدرکیاگیا ہے۔
ڈی آئی جی کے مطابق دوسرے مرحلے میں 200 سے زائد سب انسپکٹرز کو ضلع بدر
کیا جائیگا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

