حیدرآباد…
سندھ بھرمیں انٹر کے امتحانات جاری ہیں،نقل روکنے کی انتظامیہ کے دعوے
دھرے کے رھرے رہ گئے ہیں اور امتحانی مراکز پر طلبہ کھلے عام نقل میں مصروف
نظر آتے ہیں۔تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ،
جیکب آباد ، شکارپور ، کندھکوٹ اور دادو میں امتحانات کے دوران نقل کا
سلسلہ نہیں روکا جاسکااور نقل کیلیے طلبہ طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے
نظر آئے۔ سکھر،خیرپور، گھوٹکی اور نوشہروفیروز میں بھی نقل نقل زور و شور
سے جاری ہے۔اور انتظامیہ طلبہ کو روکنے میں بے بس نظر
آئی۔میرپورخاص،عمرکوٹ،سانگھڑ اور تھرپارکر کے امتحانی مراکز میں ایک ڈیسک
پر تین تین طلبہ ساتھ بیٹھ کر باہمی مشاورت سے پرچے حل کرتے نظر
آئے۔حیدرآباد،جامشورو،ٹھٹھہ،ٹنڈوالہ یار، ٹنڈومحمدخان ، بدین اور نوابشاہ
سمیت سندھ کے 9 اضلاع میں بھی طلبہ نقل کرتے رہے اور انہیں روکنے والا کوئی
نہ تھا۔
Friday, 24 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment