Showing posts with label Obesity. Show all posts
Showing posts with label Obesity. Show all posts

Wednesday, 3 July 2013

Household Tips گھریلو ٹوٹکے

Posted by Unknown on 04:33 with No comments
گھریلو ٹوٹکے


٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔


٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔


٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوں پر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ مٹ جائیں گے۔


٭صبح نہانے کے بعد صرف پیر کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہو گا۔


٭چاول پکاتے وقت ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال دیں چاول ہمیشہ کھلے کھلے پکیں گے۔


٭مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کر لیجئے اور بارہ مہینے مٹر کے مزے لیں ۔


٭کرسٹل کے برتن دھونے کے لئے پانی میں سفید سرکہ اور واشنگ پاﺅڈر ملا کر برتن کو ڈبو کر کسی ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔برتن چمک اٹھیں گے۔


٭چائے کے خالی ٹی بیگ آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔




٭سبزیاں پکاتے وقت پکنے کے دوران آدھا چمچہ سرکہ ڈالنے سے سبزیوں کا رنگ قائم رہتا ہے ۔


٭روٹی پکانے سے پہلے آٹے کو آدھ گھنٹہ کیلئے ڈھانک کر رکھ دیں اس طرح آٹا صحیح رہتاہے اور اس کے پیڑے خراب نہیں ہوتے۔


٭آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی تیزہوجاتی ہے۔


٭اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔


٭اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔


٭روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔


٭ جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں انشاءاللہ قبض دور ہو جائے گی۔


٭کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے ۔


٭موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔


٭کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔


٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔


٭چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔


٭کھیرا چھیلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیسن باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے۔


٭اسپرین کی گولیاں پانی میں ملا کر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی اور شگفتگی دیر تک برقرار رہتی ہے۔


٭مچھلی پکائی جائے تو پورے کچن میں اس کی بو پھیلتی جاتی ہے۔ کسی برتن میں ابلے ہوئے پانی میں تین سے چار ٹی اسپون سرکہ ڈال کر باورچی خانے میں رکھ دیں تو بوختم ہو جاتی ہے۔


٭بھنڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا ’دو ٹی اسپون ‘املی کا پانی ملا دیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموں کا چھلکا ڈال دیں۔

Monday, 1 July 2013

Tips For Fatness

Posted by Unknown on 03:47 with No comments

 موٹا ہونے کی ترکیب

 ایک عدد میٹھا سیب رات کے وقت چاقو سے چھیل کر چینی یا شیشے کی پلیٹ میں رکھ کر تمام رات باہر ایسی جگہ پر رکھیں جہاں چاند کی روشنی اور شبنم اس پر اچھی طرح پڑتی رہے۔ صبح منہ ہاتھ دھونے کے بعد یہ قاشیں کھائیے۔ چند دنوں میں دبلے جسم میں مناسب موٹائی پیدا ہوجائے گی اور چہرے پر بھی تازگی اور چمک پیدا ہوجائے گی۔ ایک ماہ بلا ناغہ استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔ 
 
کیلے بھی روزانہ کھائیے۔ اس سے وزن بڑھتا ہے۔ قد کو بڑھانے کے لئے روزانہ ساڑھے گیارہ یا بارہ گھنٹے سوئیے اگر اتنے گھنٹے کی نیند نہ ہو تو لیٹے ہی رہے۔ قد گھٹانے کے لئے روزانہ ساڑھے چھہ سات گھنٹے سوئیے۔

Sunday, 30 June 2013

Its Easy To Get Rid Of Obesity

Posted by Unknown on 22:56 with No comments

موٹاپے کو دور بھگانا بہت آسان

موٹاپا ایک بہت ہی پریشان کن مسئلہ ہے جس سے نہ صرف مختلف قسم کی بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں بلکہ معمولات زندگی بھی بوجھ بن کر رہ جاتی ہے۔


موٹاپے کی پریشانی سے نجات پانے کیلئے لوگ بازاری ادویات کااستعمال کرتے ہیں جو بعض اوقات فائدہ پہنچانے کے مزید پیچیدگیاں پیدا کردیتی ہیں۔


موٹاپے کا شکار لوگ اپنی معمولات میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چند ٹوٹکے اختیار کریں تو اس سے نہ صرف وہ موٹاپے سے نجات پاسکتے ہیں بلکہ انہیں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

جن لوگوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا ہے انہیں سب سے پہلے واک کو معمولات زندگی میں شامل کرنے کی صلاح دی جاتی ہے، روزانہ نصف گھنٹہ پیدل چلنا صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔

جسمانی مشقت کے ساتھ ساتھ خوراک میں بھی کچھ اضافی چیزیں شامل کی جاسکتی ہیں، بند گوبھی کااستعمال موٹاپہ کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، جدید تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں موجود” ٹارٹارک ایسڈ” شوگر اور دیگر کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔ گوبھی کا سلاد آپ کو اسمارٹ بناتا ہے۔

ایک یا دو پکے ہوئے سرخ ٹماٹر سے روزانہ ناشتہ کریں، تین سے 4 ماہ تک ایسا کرنے سے وزن کم ہوگا، دن میں دو ٹماٹر جسمانی ضرورت کیلئے کافی ہوتے ہیں۔

ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر استعمال کریں، یہ نسخہ روزانہ ایک یا دو مرتبہ استعمال کیا جائے تو موٹاپہ کم کرنے میں مفید ہوگا۔

Friday, 28 June 2013

موٹاپا اور زیادہ جسمانی وزن امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں۔
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
اس سے پہلے یہ شبہات تو موجود تھے کہ موٹاپا امراض قلب کا باعث بنتا ہے، اس تحقیق میں اس بات کی واضح تصدیق کردی گئی ہے۔
اوپسلا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں مقررہ حد سے زیادہ اضافہ انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے کیونکہ ایسے افراد میں ذیابیطس اور دل کی حرکت تھم جانے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے سے ذیابیطس کا خطرہ سابقہ اندازوں سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسمانی وزن بڑھنے سے ہارٹ فیل کا خطرہ اوسطاً 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے جب کہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی خرابی اور دیگر مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

Sunday, 5 May 2013



نیویارک…نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ موٹے افراد کو نزلہ زکام جیسے امراض اور موسمی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں۔موٹاپے سے دل کے امراض اور ذیابیطس کا خطرہ تو ہوتا ہی ہے تاہم امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موٹے افراد دیگر بیماریوں میں بھی جلد مبتلا ہوجاتے ہیں۔ایک امریکی یونی ورسٹی میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے پھیپھڑوں کے انفیکشن اور دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔امریکی میڈیکل جرنل میں شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق برڈ فلو سے مرنے والے ہر 6 افراد میں سے 5 موٹاپے کا شکار تھے۔

Tuesday, 2 April 2013


دور جدید میں موٹاپا زحمت بنتا جا رہا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے جسم کے خدوخال پرکشش نہیں رہتے اور آپکی شخصیت جاذب نظر بننے کی بجائے مذاق کا نشانہ بن جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرو زن کو وزن کم کرنے کی فکر دامن گیر ہوتی ہے۔ موٹاپے کو صرف ورزش سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا بلکہ آپکے کھانے بھی وزن کم کرنے مین اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹرز ڈائیٹ پلان اس طرح مرتب کرتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے لیے ڈائیٹ پلان:

  • چاولوں کا استعمال کم کیجیئے۔
  • خوراک میں سلاد کو اہم جزو بنانا چاہیئے۔
  • تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب برتا جائے۔
  • مٹھائی آئس کریم کا چسکا بھی آپکو موٹا کر سکتا ہے۔
  • ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں اگر آپ 10 فیصد تک بلڈ پریشر کو کنٹرول کر لیتے ہیں تو آپ کئی بیماریوں پر قابو پا سکتے ہیں۔
  • نمک کم سے کم استعمال کیجیئے۔
  • کیک اور چپس بھی بہت کم استعمال کریں۔
  • پھل،سبزیاں اور دالیں کھائیں۔
  • آپکو چاہیئے کہ آپ ایک چارٹ بنائیں اور اس مین باقاعدگی سے اپنا وزن لکھیں اس کے علاوہ دن بھر جو کھاتے ہیں وہ بھی لکھتے جائیں۔
  • کسی دوست کو خوراک کے زریعے آپ سے محبت ظاہر کرنے کی اجازت نہ دیں۔
  • وزن کرنے کی مشین سرہانے کے پاس رکھیے تا کہ روز دیکھ سکیں۔
  • اپنے وزن کے حدف کو آہستہ آہستہ تبدیل کریں۔
  • مثلاً چالیس پونڈ گھٹانا ہو تو حدف دس پونڈ رکھیے اور آہستہ آہستہ اس میں اضافہ کرتے جائیے۔
  • روزانہ 8 اونس کے 8 گلاس صبح پانی پیجیئے۔
  • جب آپ پریشان ہوں تو کھانے کی بجائے ورزش یا گرم باتھ لیجیئے۔ گرم پانی سے نہانا آپکو کافی حد تک ریلیکس کر دیتا ہے۔
  • کیلوریز کا ہر کھانے میں خیال رکھیے اور کھانے والی چیزوں میں چینی کی مقدار کم رکھیے۔
  • مچھلی اور مرغی کا گوشت استعمال کیجیے۔
  • وزن بڑھانے اور گھٹانے میں وقت درکار ہوتا ہے لہٰذا صبر و تحمل سے کام لیجیے۔
  • جب ڈائیٹنگ کا ارادہ کریں تو کوشش کے لفظ کے استعمال کی بجائے 'میں ضرور کروں گی/میں ضرور کروں گا' پر عمل کیجیئے۔
  • کھانے میں وقت کی پابندی کیجیئے۔ وقت پر کھانا کھائیے۔ ایسا نہ ہو کہ ناشتہ اور دن کا کھانا گول کر دیں اور رات کے کھانے میں کثر پوری کر دیں۔
  • کیفین والے مشروبات سے پرہیز کیجیئے۔
  •  کھانا ہمیشہ آہستہ آہستہ کھائیں کم از کم بیس منٹ میں کھانا ختم کیجیئے۔
  • نمکین کھانے زیادہ نہ کھائیے کیونکہ یہ زیادہ مقدار میں کھا لیے جاتے ہیں۔
  • ایسے کھانوں سے پرہیز کریں جن کے ساتھ کیچپ وغیرہ کھانے پڑیں۔ کیانکہ مختلف قسم کے کھانوں میں نمک،چینی،مکھن،میدہ وغیرہ شامل کیا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان میں کیلوریز زیادہ پائی جاتی ہیں۔
  • جب آپ کو بھوک لگی ہو تو ایسی جگہ مت جائیں جہاں کھانے پینے کی چیزیں فروخت ہو رہی ہوں۔
  • زیادہ سے زیادہ چلیں۔ روزانہ 45 سے 60 منٹ تک تیزی سے چہل قدمی موٹاپے سے نجات کا باعث بن سکتا ہے۔
  • ان تمام باتوں کے ساتھ ورزش نہ صرف آکے وزن کو کم کرے گی بلکہ آپکے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھے گی۔