موٹاپے کو دور بھگانا بہت آسان
موٹاپا ایک بہت ہی پریشان کن مسئلہ ہے جس سے نہ صرف مختلف قسم کی بیماریاں
انسان کو گھیر لیتی ہیں بلکہ معمولات زندگی بھی بوجھ بن کر رہ جاتی ہے۔
موٹاپے
کی پریشانی سے نجات پانے کیلئے لوگ بازاری ادویات کااستعمال کرتے ہیں جو
بعض اوقات فائدہ پہنچانے کے مزید پیچیدگیاں پیدا کردیتی ہیں۔
موٹاپے
کا شکار لوگ اپنی معمولات میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ چند ٹوٹکے اختیار کریں
تو اس سے نہ صرف وہ موٹاپے سے نجات پاسکتے ہیں بلکہ انہیں کسی پیچیدگی کا
سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
جن لوگوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا ہے
انہیں سب سے پہلے واک کو معمولات زندگی میں شامل کرنے کی صلاح دی جاتی ہے،
روزانہ نصف گھنٹہ پیدل چلنا صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔
جسمانی
مشقت کے ساتھ ساتھ خوراک میں بھی کچھ اضافی چیزیں شامل کی جاسکتی ہیں، بند
گوبھی کااستعمال موٹاپہ کم کرنے میں انتہائی مفید ہے، جدید تحقیق کے
مطابق بند گوبھی میں موجود” ٹارٹارک ایسڈ” شوگر اور دیگر کاربوہائیڈریٹس
کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔ گوبھی کا سلاد آپ کو اسمارٹ بناتا ہے۔
ایک
یا دو پکے ہوئے سرخ ٹماٹر سے روزانہ ناشتہ کریں، تین سے 4 ماہ تک ایسا
کرنے سے وزن کم ہوگا، دن میں دو ٹماٹر جسمانی ضرورت کیلئے کافی ہوتے ہیں۔
ایک
گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر اس میں ایک چمچ شہد ملا کر
استعمال کریں، یہ نسخہ روزانہ ایک یا دو مرتبہ استعمال کیا جائے تو موٹاپہ
کم کرنے میں مفید ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment