خوبصورت ہینڈ بیگ
ہینڈ بیگ خواتین اور لڑکیوں کے درمیان فیشن کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ خواتین کے منتخب کردہ ہینڈ بیگ سے ان کے ذوق کا پتہ چلتا ہے۔ خواتین اور لڑکیاں ہینڈ بیگ کی دکانوں کے ارد گرد گھوم کراپنی پسند اور مرضی کے مطابق ہینڈ بیگ ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہاں پر ایسے ہینڈ بیگ ہیں جو لڑکیوں اور خواتین میں یکساں طور پر اِنکے منظورِنظر رہے ہیں۔
ہینڈ بیگ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ مقبول ہونے والے بیگوں میں چمڑے،ریشم،لینن،اور مخمل کے بیگ شامل ہیں۔ یہ ہینڈ بیگ لوگوں میں صرف اس لیے مقبول نہیں ہوتے کہ یہ آسانی سے استعمال کیے جا سکتے ہیں بلکہ اِن کی اعلٰی جمالیاتی اقدار کے پیش نظر بھی یہ لوگوں کی توجہ اور محبت حاصل کرتے ہیں۔ ڈیزائن، رنگ، اور معیار ایسی چیزیں ہیں جو اِنکی جمال و خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہینڈ بیگز کے ڈیزائن کو مدِّنظر رکھتے ہوۓ،کچھ سادہ انداز کے ہوتے ہیں اور کچھ پُر تعیش انداز کے،کچھ آرام دہ اور پُر سکون انداز کے ہوتے ہیں اور کچھ دفاتر کے استعمال کے لیے۔ ہینڈ بیگ کے ڈیزائنر،ہینڈ بیگ کو سجانے کے لیے موتی،پھول دار لیس اور مختلف چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جو اِنکو خوبصورت اور مہذب بنا دیتے ہیں۔ ایک چھوٹا سا ہینڈبیگ ایک عورت کے اعلٰی معیار زندگی کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایک عورت کے ہینڈ بیگ کو دیکھ کر آپ اُسے آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ ایک عورت جو خود سے محبت کرتی ہے، وہ اپنے بیگ میں صرف ضروری چیزیں ہی ڈالے گی۔ وہ ہینڈ بیگ اس یقین سے استعمال کرے گی کہ ہینڈبیگ اس کی آرائش کا ایک مفید آلہ ہے لیکن ایک بوجھ نہیں۔ ہینڈبیگ عورت کی زندگی ہے۔۔۔۔۔
0 comments:
Post a Comment