کمزور نظر کو بہتر بنانے کے ٹوٹکے
آدھا کپ بادام،آدھا کپ سونف اور آدھا کپ خام چینی لے کر پیس لیں،40خوراکوں میں تقسیم کر لیں اور گرم دودھ کے ساتھ روزانہ یہ خوراک لیں۔
روزانہ موم بتی کے شعلے پر توجہ مرکوز رکھنے کی مشق کریں۔
آنکھوں کو روزانہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
اگر آپ کافی دیر تک کام کرتے ہیں تو اس سے آپکی آنکھیں بہت تھک جاتی ہیں لہٰذا آنکھوں کو کچھ دیر کے لیے آرام دیں تاکہ وہ معمول کے مطابق کام کر سکیں۔
شھد کے ایک کھانے کے چمچ میں کچھ الائچی کے بیج شامل کريں اور روزانہ کھائیں۔
اپنی آنکھوں پر مٹی کے پیک رکھیں اس سے اعصاب کو مضبوطی ملتی ہے اور دباؤ کم ہو جاتا ہے۔
کھیرے کے پانی سے آنکھوں کو دھوئیں اس سے آنکھوں کو نرمی ملتی ہے اور آنکھوں کی ساری تھکن دور ہو جاتی ہے۔
چینی کا پاؤڈر اور خشک دھنیا کے بیج ہم وزن لے کرپیس لیں اور روزانہ 12 گرام کی خوراک لیں۔
کچھ بادام کے دانے دودھ میں رات بھر کے لیے بھگو دیں،صبح کو بھیگے ہوۓ باداموں کا پیسٹ بنا لیں اور کچھ دیر کے لیے آنکھوں کے پپوٹوں پر لگائیں۔
وٹامن اے کا زیادہ سے زیادہ استعمال اپنی خوراک میں شامل کریں،وٹامن اے کی دولت سے مالا مال ذرائع میں گاجر، کدو، ٹماٹر، سنگترے، انڈے وغیرہ شامل ہیں۔
کافی مقدار میں پھلوں کے جوس پئیں یہ وٹامن سی کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
بعض اوقات کمزور نظر کی وجہ سے آنکھوں میں بار بار پانی آتا ہے،اسکا علاج کرنے کے لیےتلوں کے بیجوں کو شہد میں گرم کریں اور اسکی بھاپ لیں۔
پچاس گرام خشک دھنیا کے بیجوں کو اسکے ہم وزن چینی کے پاؤڈر میں شامل کریں اور دو گلاس پانی میں اس پاؤڈر کو اُبالیں۔ اسکو ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں،جب یہ ٹھنڈا ہو جاۓ اسکو صاف کپڑے سے چھان لیں۔ اسکو اپنی آنکھوں میں قطروں کے طور پر استعمال کریں۔
گوبھی اور گاجر کھانا آنکھوں کے لئے غیر معمولی طور پر فائدہ مند ہے۔ انکو کچا کھانا بہت مفید ہے۔ گوبھی اور گاجر کا جوس پینا بھی بہت مفید ہے۔
رات کو دیر تک جاگنا اور صبح طلوعِ آفتاب کے بعد دیر تک سونا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ تاہم دیر سے سو کر اُٹھنے کی صورت میں ہر گھنٹے آدھے گھنٹے کے بعد ایک کپ پانی پئیں۔
بہت زیادہ تشویش،ذہنی دباؤ،دُکھ،غم اور پریشانی سے بچیں،ان کی وجہ سے بھی نظر کمزور ہوتی ہے۔
آملہ کی بُوٹی نظر کی توجہ کو ایک جگہ مجتمع کرنے کے لیے غیر معمولی طور پر مؤثر ثابت ہوتی ہے۔
روزانہ 4 سے 5 لیٹر پانی پئیں۔
باقاعدگی سے آنکھوں کی ورزش کریں بہت ہی آسان ورزش یہ ہے کہ آنکھ کے ڈھیلے کو اوپر،نیچے،دائیں اور بائیں گھمائیں۔
0 comments:
Post a Comment