بالوں کو سیدھا کرنے کا قدرتی طریقہ
اشیاء :
ایک کین ناریل کا دودھ -1
آدھا کپ لیموں کا رس -2
ہدایات :
ناریل کا دودھ ایک برتن میں ڈالیں۔ اس میں لیموں کا رس شامل کر دیںاور اس برتن کوکچھ دیر کے لیے فرج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اس برتن کو تب تک فرج میں پڑا رہنے دیں جب تک دودھ کی شکل گاڑھی اور کریمی نہ ہو جاۓ۔ اب اس مکسچر کو اپنے روکھے بالوں پر لگائیں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ یہ مکسچر آپ کے بالوں کی جڑوں سے سروں تک اچھی طرح لگ گیا ہے۔ اپنے سر کو کسی پلاسٹک کی ٹوپی سے ڈھانپ دیں یا گرم ٹوپی پہن لیں یا پھرہیر ڈرائیر کے نیچےایک گھنٹے کے لیے بیٹھ جائیں۔ آپ یہ عمل رات کو بھی کر سکتے ہیں۔ ایک گھنٹے بعد سر کواچھی طرح دھو لیں۔
یہ عمل ہفتے میں تین بار دہرائیں۔
0 comments:
Post a Comment