مہندی ایک سماجی رسم ہے جو ایک طویل مدت سے برصغیر کے مختلف علاقوں میں ادا کی جا رہی ہے۔ خواتین خوشی کی تقریبات پر مختلف اور جدید مہندی کے ڈیزائن لگانا پسند کرتی ہیں۔ پاکستانی مہندی ڈیزائن جو نیچے پیش کیے جائیں گے بہت ہی چونکا دینے والے ہیں کہ ہر لڑکی ان کو اپنے ہاتھوں پر لگانے کی خواہش کرے گی۔ یہ خوبصورت ڈیزائن بناتے ہوۓ کافی وقت لگتا ہے لیکن نتائج دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ آپ اپنے ہاتھوں کے سامنے اور پُشت پر ان ڈیزائنز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کچھ ڈیزائن دیکھنے میں بہت ابتدائی سے لگتے ہیں لیکن لڑکیوں کے خوبصورت ہاتھوں پر ایک دلکش تأثر چھوڑتے ہیں۔ دلہنیں،لڑکیاں اور معمر خواتین بغیر کسی فرق کے ان میں سے کوئی بھی ڈیزائن اپنے ہاتھوں پر لگا سکتی ہیں۔
جو چیز پاکستانی مہندی ڈیزائن کو دوسرے ڈیزائن سے منفرد بناتی ہے، وہ ہے دلکش ڈیزائن،کمال کی ترتیب اورزبردست نمونے و نقش و نگار۔ جب سے عرب لوگوں کی آمد ہوئی مہندی پاکستانی ثقافت اور روایت کا ایک لازمی حصہ بن گئ ہے۔ مہندی،جسے حنا بھی کہا جاتا ہے،عورت کے لباس اور فیشن کا ایک اہم عنصر بن گئ ہے۔ مہندی صرف ہاتھوں تک ہی محدود نہیں بلکہ پاؤں پر بھی لگائی جاتی ہے اور اس طرح عورت زیادہ خوبصورت اور شاندار نظر آتی ہے۔ پاکستان میں چھوٹی عمر کی لڑکیاں مہندی کے ہلکے ڈیزائن لگانا پسند کرتی ہیں۔
لڑکیاں زیادہ تر شادی کی تقریبات،عید اور مختلف پارٹیوں میں ہاتھوں پر مہندی لگاۓ ہوۓ نظر آتی ہیں۔ خاص طور پر شادی وغیرہ کی تقریبات پر لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے زیادہ پیاری لگیں خاص طور پر جب مہندی یا اُبٹن کا موقع ہو۔ لڑکیاں اور ہر عمر کی خواتین مہندی کے ڈیزائن کی تلاش میں ہوتی ہیں اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچتی ہیں کہ شاید یہ موقع زندگی میں پھر کبھی نہ آۓ۔
پاکستانی مہندی ڈیزائن دنیا کے مشہور مہندی ڈیزائنز ہیں۔
0 comments:
Post a Comment