Tuesday, 11 December 2012

یو فون نے جولائی 2009 ء میں اپنے صارفین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے لیے فیس بُک پر ایک فین پیج بنایا تھا۔ حالیہ ماضی میں یو فون نے صرف تین سال میں سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ فیس بک پرغالب مقبولیت حاصل کی ہے۔ یو فون، 6 دسمبر، 2012 کو،صنعت میں سب سے پہلے ایک ملین شائقین کے عظیم سنگ میل کو حاصل کرنے والا نیٹ ورک بن گیا۔ یو فون فیس بک پیج پر نئی سروس پیکجز کی نہ صرف تفصیلات فراہم کرتا ہے بلکہ یہ اپنے پرستاروں کے ساتھ مختلف مواقع پر قیمتی مواد کو شیئر بھی کرتا ہے، خاص طور پر قومی دن، بین الاقوامی دن، عوامی آگہی کے پیغامات، ٹیکنالوجی اور ان کی زندگی میں موبائل فون کی مفید افادیت اور صارفین کو تعلیم وغیرہ۔ پانچ ماہ کی مدت میں، جو کہ جولائی 2012 سے شروع ہوئی،یوفون نے 586ہزار ،سے ایک ملین پرستاروں کی ترقی کی ایک تیزی دیکھی۔ ساتھ ہی ساتھ، یوفون کے بارے میں بات کر نے والے لوگوں کی تعداد 5 ہزار سے 105 ہزار تک پہنچ گئی اور ہر پوسٹ پر بات کرنے والوں کی تعداد 150ہزار سے 3000 ہزار تک پہنچ گئی۔
یہ ابھی تک ملک میں پہلی ٹیلی کام برانڈ کے طور پرایک ملین سے زائد شائقین کے ساتھ یوفون کی طرف سے حاصل کردہ سنگ میل ہے۔ یہ سارا کریڈٹ یوفون کی ٹیم ممبر اور اسکے صارفین کو جاتا ہے جنہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ پیج کو اتنا دلچسپ اور معلوماتی بنایا ہے۔ یوفون ایک مقابلے کے ذریعے،جس کے 3000 جیتنے والے ہوں گے،اپنی کامیابی شاندار انداز سے منا رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment