Monday, 28 January 2013

Angel is Friend Of Human...

Posted by Unknown on 03:07 with No comments

                               فرشتہ انسان کا رفیق اور دوست
فرشتہ انسان کا رفیق اور دوست بن جائے تو سمجھ لیجیئے کہ دنیا کا سب سے بڑا ناصح، سب سے بڑا نفع رساں، سب سے بڑا صالح اس کا رفیق اور دوست بن گیا۔۔ یہ فرشتہ اسے ثابت قدم رکھے گا، اسے عمدہ علم سکھائے گا، اس کے قلب کو قوی اور مضبوط بنائے گا اور ہر حال میں اس کی امداد تائید کرے گا۔۔ حالتِ نزع میں یہی فرشتہ اسے کہے گا کہ :

"خوف نہ کر، غمگین نہ ہو، جو تمھیں خوش رکھے ایسی خوشخبری میں تمھیں دیتا ہوں۔"

اور پھر یہ فرشتہ اسے قولِ ثابت پر ثابت قدم رکھے گا۔۔ دنیا میں، موت کے وقت اور قبر میں منتکر نکیر کے سوال و جواب کے وقت بھی۔۔ پس اس فرشتے کی صحبت و دوستی سے بہتر کوئی دوستی نہیں۔۔

( دوائے شافی، امام ابنِ قیّم الجوزیہ )

بے شک، سبحان اللہ

0 comments:

Post a Comment