Wednesday, 20 February 2013


ایک93سالہ سوئس باڈی بلڈر ،تین عالمی ایونٹس میں حصہ لینے کیلئے کمربستہ
زیورخ…این جی ٹی… 
سوئزرلینڈ کے شہر زیورخ سے تعلق رکھنے والے93سالہ چارلس چست و توانا رہنے کے لیے مختلف ورزشیں کرنے کے عادی ہیں اور اتنی بڑی عمر میں ان کا کسرتی جسم اس دور کی نوجوان نسل کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔دندان سازی کے شعبے سے ریٹائر ہونے کے بعد یوگسٹر نے خود کو مکمل صحت مند رکھنے کے لیے صرف چھ سال قبل87سال کی عمر میں باڈی بلڈنگ شروع کی۔عمر کو بہانہ بناکر خود کو بڑھاپے تلے دبانے کے بجائے یوگسٹر نے ہفتے میں تین سے چار بار جم میں ورک آؤٹ کرنا شرو ع کیا جس میں وہ کئی بار دو،دو گھنٹے تک اپنی باڈی بنانے میں لگے رہتے اور یہاں تک کہ جھیل میں جاکر کشتی رانی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔اتنی بڑی عمر میں انتہائی مہارت کے ساتھ باڈی بلڈنگ ،ویٹ لفٹنگ اور دیگر کئی مشکل ورزشیں کرتے یوگسٹرآجکل تین بین الاقوامی اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے تیاری کررہے ہیں۔ ان اسپورٹس ایونٹس میں اٹلی میں ہونے والی کشتی رانی کی ورلڈ چمپئن شپ،برازیل میں ورلڈ ماسٹرز ایتھلیٹکس چمپئن شپ اورسوئزرلینڈ میں ہونے والی ورلڈ اسٹرین فلیکس چمپئن شپ شامل ہے۔

0 comments:

Post a Comment