Wednesday, 20 February 2013


گینگنم کی دھوم، ننھے بچوں کو نیند سے جگانا ہے تو بس گینگنم لگادیں!۔
نیویارک… 
کورین گلوکار PSY کے گینگنم گانے کی میوزک وڈیو نے نا صرف دنیا بھر میں تہلکہ مچایا بلکہ ننھے بچے بھی اس سے متا ثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ اس کی تازہ ترین مثال یہ ننھا بچہ ہے جو چلتی گاڑی میں گہری نیند کے مزے لے رہا تھا کہ جیسے ہی گاڑی میں ایک انگلش گانے کے ختم ہو تے گینگنم چلا تو اس کا میو زک بجتے ہی اس نے آنکھیں کھولتے ہی ناچنا شروع کر دیا۔ اسے اس طرح گینگنم کی دھن پر اٹھتا اور ڈانس کر تا دیکھ کر اس کی بہن اور والدین کی نہ رکنے والی ہنسی جاری ہو گئی جس کی اس وڈیو کو چند دنوں میں لاکھوں افراد انٹر نیٹ پر دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment