Monday, 25 February 2013

Aalam e Berzikh...عالمِ برزخ

Posted by Unknown on 07:56 with No comments
عالمِ برزخ 
دنیا و آخرت کے درمیان ایک اور عالم ہے جسے برزخ کہتے ہیں۔ مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے تمام اِنس وجن کو حسبِ مراتب اس میں رہنا ہے اور یہ عالم اس دنیا سے بہت ہے۔ دنیا کے ساتھ برزخ کو وہی نسبت ہے جو ماں کے پیٹ کے ساتھ دنیا کو ہے۔ برزخ میں کسی کو آرام ہے۔ کسی کو تکلیف۔

مرنے کے بعد روح و جسم میں تعلق
مرنے کے بعد بھی روح کا تعلق بدن انسان کے ساتھ باقی رہتا ہے ۔ اگرچہ روح جسم سے جدا ہو گئی مگر بدن پر جو گزرے گی روح ضرور اس سے آگاہ و متاثر ہوگی جس طرح حیاتِ دنیا میں ہوتی ہے بلکہ اس سے زائد ۔ دنیا میں پانی ٹھنڈا، سر د ہوا، نرم فرش، لذید کھانا سب باتیں جسم پر وارد ہوتی ہیں، مگر راحت و لذت روح کو پہنچتی ہے اور ان کے عکس بھی جسم ہی پر وارد ہوتے ہیں۔ مگر کلفت و اذیت روح پاتی ہے۔ اور روح کے لیے خاص اپنی راحت و الم کے الگ اسباب ہیں جن سے سرور یا غم پیدا ہوتا ہے۔ بعینہٖ یہی سب حالتیں برزخ میںہیں۔

0 comments:

Post a Comment