Monday, 11 February 2013

پشاورمیں مقتول وکیل پر فائرنگ کے بعد کی ویڈیو جیو کو موصول
پشاور…
پشاور کے علاقے گلبہار میں 2 دن قبل قتل کئے جانے والے وکیل ملک جرار پر فائرنگ کے فوراً بعد کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اور فائرنگ کے بعد گاڑی روک لی جاتی ہے اور بچے گاڑی سے نیچے اترتے ہیں جس کے بعد وہاں موجود شہری گاڑی کے قریب پہنچتے ہیں ، یہ واقع پشاور کے علاقے گلبہارروڈ پر اس وقت پیش آیا جب پشاور کے رہائشی ملک جرار ایڈوکیٹ بچوں کو چھوڑنے اسکول جارہے تھے اور فائرنگ کے بعد نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کا مقدمہ گلبہار پولیس اسٹیشن مین درج کرلیاگیا ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment