رنگوں میں فرق تلاش کرنے والی انوکھی کینڈی مشین
لندن
…
دورِ جدید میں سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل نت نئی ایجادیں کر
کے نہ صرف زندگی اور مشکل کاموں کو آسان بنادیا ہے بلکہ کئی گھنٹوں میں ہو
نے والے کام اب منٹوں میں ہو جاتے ہیں۔ اب اس انوکھی ایجاد کو ہی دیکھ
لیجئے جو کینڈی کے رنگوں میں انتہائی مہارت سے فرق کرنے کی صلاحیت رکھتی
ہے۔ایک ماہر الیکٹرانک انجینئر نے اس کینڈی مشین میں ایسی LEDلائیٹس، فوٹو
ٹرانسسٹرز اور سنسرزنصب کئے ہیں جن کی مدد سے یہ مشین کینڈی کے رنگوں میں
فرق تلاش کر نے میں بالکل غلطی نہیں کرتی۔ماہر انجینئر جیسے ہی اس میں رنگ
برنگی ٹافیوں کو بھرتا ہے تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے تمام کینڈیز کے کلرز کو
شناخت کرتے ہوئے الگ کردیتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment