اہل بیت
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نسب
اور قرابت کے وہ لوگ ہیں جن پر صدقہ حرام ہے۔ ان اہل بیت میں حضور اقدس صلی
اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات (آپ کی بیبیاں، ہم مسلمانوں کی مقدس
مائیں) اور حضرت خاتون جنت فاطمہ زہرا، حضرت مولا علی مشکل کشا اور حضرت
امام حسن و حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہم سب داخل ہیں۔
ازواج مطہرات کا مرتبہ
قرآن عظیم سے یہ بات ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس بیبیاں
مرتبہ میں سب سے زیادہ ہیں اور ان کا اجر سب سے بڑھ کر ہے۔ دنیا جہاں کی
عورتوں میں کوئی ان کی ہمسر اور ہم مرتبہ نہیں، اگر اوروں کو ایک نیکی پر
دس گنا ثواب ملے گا تو انھیں بیس گنا، کیونکہ ان کے عمل میں دو جہتیں ہیں
ایک اللہ تعالیٰ کی بندگی وا طاعت اور دوسرا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی
رضا جوئی و اطاعت ۔ لہٰذا انھیں اوروں سے دوگنا ثواب ملے گا۔
پنجتن پاک کن حضرات کو کہا جاتا ہے؟
پنجتن پاک سے مراد حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور مولا علی اور حضرت بی بی
فاطمہ زہرا حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی اور حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی
اللہ تعالیٰ عنہم ہیں۔
0 comments:
Post a Comment