اہل بیت کرام کے فضائل
اہل بیت کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے فضال بہت ہیں ان حضرا ت کی شان میں
جو آیتیں اور حدیثیں وارد ہوئی ہیں۔ ان کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ:۔
1۔
1۔
اہل بیت کرام سے اللہ تعالیٰ نے رجس و ناپاکی کو دور فرمایا اور انھیں خوب
پاک کیا اور جو چیز ان کے مرتبہ کے لائق نہیں اس سے ان کے پرور دگار نے
انھیں محفوظ رکھا۔
2۔
2۔
اہل بیت رسول پر دوزخ کی آگ حرام کی۔
3۔
3۔
صدقہ ان پر حرام کیا گیا کہ صدقہ دینے والوں کا میل ہے۔
4۔
4۔
اوّل گروہ جس کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم شفاعت فرمائیں گے حضور کے اہل بیت ہیں۔
5۔
5۔
اہل بیت کی محبت فرائض دین سے ہے اور جو شخص ان سے بغض رکھے وہ منافق ہے۔
6۔
6۔
اہل بیت کی مثال حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی سی ہے۔ جو اس میں سوا ر
ہوا اس نے نجات پائی اور جو اس سے کترایا ،ہلاک وبردبا ہوا۔
7۔
7۔
اہل بیت کرام اللہ کہ وہ مضبوط رسی ہیں جسے مضبوطی سے تھامنے کا ہمیں حکم ملا۔
ایک حدیث شریف میں ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں تم میں دو چیزیں چھوڑتا ہوں جب تک تم انھیں نہ چھوڑ و گے ہر گز گمراہ نہ ہوگے ایک کتاب اللہ (قرآن کریم) ایک میری آل۔
ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی اولاد کو تین خصلتیں سکھاؤ، اپنے نبی کی محبت اور اہل بیت کی محبت اور قرآن پاک کی قرا ت۔
غرض اہل بیت کرام کے فضائل بے شمار ہیں۔

0 comments:
Post a Comment