ایک کے علاوہ باقی سب
فرقے جہنمی ہوں گے
حضرت عبد اللہ بن عمروؓ سے
روایت ہے کہ رسول اللہ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا
میری امت پر بھی وہی کچھ آئے گا جو بنی اسرائیل پر آیا اور دونوں میں اتنی
مطابقت ہوگی جتنی جوتیوں کے جوڑے میں ایک دوسرے کے ساتھ۔ یہاں تک کہ اگر ان
کی امت میں سے کسی نے اپنی ماں کے ساتھ اعلانیہ زنا کیا ہوگا تو میری امت
میں بھی ایسا کرنے والا آئے گا اور بنواسرائیل بہتر فرقوں پر تقسیم ہوئی
تھی لیکن میری امت تہتر فرقوں پر تقسیم ہوگی ان میں ایک کے علاوہ باقی سب
فرقے جہنمی ہوں گے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول (صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) ! وہ نجات پانے والے کون ہیں۔ آپ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم(صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا جو میرے
اور میرے صحابہ کے راستے پر چلیں گے۔
[ جامع ترمذی، جلد:2 ، حدیث:536 ]
[ جامع ترمذی، جلد:2 ، حدیث:536 ]
0 comments:
Post a Comment