نیدر لینڈ میں ایک پرانی جیل کو لگژری ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا۔
ایمسٹر ڈیم…این جی ٹی
ایمسٹر ڈیم…این جی ٹی
دنیا بھر میں کو ئی بھی فرد جیل جانے کی خواہش نہیں رکھتا حتی کہ مجرم بھی۔ لیکن نیدرلینڈ میں ایک ایسی جیل ہے جس میں لوگ ایک رات گزارنے کیلئے منہ مانگے دام دینے کیلئے تیار ہیں ۔گھبرائیں نہیں کیونکہ یہ جیل تو ہے لیکن اسے ایک لگژری ہو ٹل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔150سالہ قدیم اس جیل میں جرائم پیشہ افراد کو قید کیا جاتاتھا لیکن سال 2007میں اسے کچھ وجوہات کی بناء پر بند کر دیا گیا۔ ذہین دماغوں نے اس کشادہ اور مضبوط عمارت کو دوبارہ سے کارآمد بنانے کیلئے اسے ایک جدید ڈیزائن کے حامل پرکشش ہو ٹل میں تبدیل کر دیا ہے۔اس جیل ہوٹل میں نا صرف لوگ اپنی مرضی سے کسی جرم کے بغیرقیدی بن کر آتے ہیں بلکہ جیل میں سونے او ر مزیدار کھانے کا مزہ بھی اٹھاتے ہیں۔یہ جیل جو، اب ایک فائیو اسٹار ہو ٹل کے روپ میں رنگ چکاہے جدید سہولیات اور دلکش آرائش کی بناء پر مقامی افراد اورسیاحوں کی توجہ کا مر کز بھی بن گیاہے۔
0 comments:
Post a Comment