انتخابات سے قبل پورے ملک میں امن ہونا ضروری ہے، حافظ حسین
ڈیرہ
اسماعیل خان … جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ
حکومت طالبان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر شترمرغ کی طرح ریت میں سر نہ
چھپائے اور مذاکرات کی میز پر آئے، انتخابات سے قبل پورے ملک میں امن ہونا
ضروری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حافظ حسین احمد
نے کہا کہ جمہوری قوتیں انتخابات سے قبل کسی نئے این آر او کو تسلیم نہیں
کریں گی، بعض حلقے طاہر القادری سمیت دیگرافراد کو خوامخواہ اہمیت دے رہے
ہیں، انتخابات سے قبل کراچی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن ہونا ضروری
ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان افغان طالبان اور امریکا کے
درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات کا حصہ ہیں، اگر ان کی شخصیت سے امریکا
اور طالبان فائدہ اٹھاسکتے ہیں تو پاکستان میں بھی حکومت کو چاہئے کہ وقت
گزاری نہ کرے اور طالبان کی دعوت پر مذاکرات شروع کئے جائیں۔
0 comments:
Post a Comment