کیا قرآن کریم کے سوا باقی کتابیں آج کل صحیح موجود ہیں؟
جی نہیں، آج روئے زمین پر قرآن کریم کے سوا صحیح توریت ، صحیح انجیل اور
صحیح زبور کہیں نہیں پائی جاتی ۔
عیسائی ، یہودی اور اگلی امت کے شریروں نے
اپنی خواہش کے مطابق انھیں گھٹا بڑھا دیا تو وہ جیسی اتری تھیں ویسی ان کے
ہاتھوں میں باقی نہ رہیں۔
موجودہ توریت و انجیل کو کس طرح مانا جائے؟
جب کوئی بات ان کتابوں کی ہمارے سامنے پیش ہو تو اگر وہ قرآن کریم کے
مطابق ہے ہم اس کی تصدیق کریں گے اور مان لیں گے اور اگر ہماری کتاب کے
خلاف ہے تو ہم یقین جانے گے کہ یہ ان شریروں کی تحریف ہے کہ انھوں نے کچھ
کا کچھ کر دیا ۔
اور اگر موافق مخالف ہونا کچھ معلوم نہ ہو تو کیا حکم ہے؟
ایسی صورت میں ہمیں حکم ہے کہ ہم نہ اس کی تصدیق کریں نہ انکا ر بلکہ یوں
کہیں:۔
اٰٰمنت باللہ وملٰٓئکتہٖ وکتبہٖ ورسلہٖ ’’اللہ اور اس کے فرشتے
اور اس کی کتابوں اور رسولوں پر ہمارا ایمان ہے ‘‘۔
0 comments:
Post a Comment