Thursday, 14 February 2013

Blessings For Reading With Gathering...

Posted by Unknown on 21:46 with No comments
مجمع کے ساتھ درود خوانی کے لیے حکم
جواب :مجمع کے ساتھ درود خوانی ، جیسا کہ مسلمانوں میں بعد دنماز دعا سے فارغ ہو کر آیۃ کریمہ پڑھ کر درود شریف پڑھنے یا محافلِ میلاد میں صلوۃ وسلام ، پست یا بلند آواز میں عرض کرنے کا معمول ہے، یہ بھی بلاشبہہ جائز ہے۔ صحابہ سے منقول ہے کہ جس مجلس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پردرود بھیجا جاتا ہے اس سے ایک پاکیزہ خوشبو بلند ہوتی ہے اور جب وہ آسمان پر پہنچتی ہے تو فرشتے کہتے ہیں یہ اس مجمع اور مجلس کی خوشبو ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجا گیا ہے۔ (دلائل الخیرات) ۔
مسلم وترمذی کی روایت ہے کہ جب کوئی جماعت ذکرِ الٰہی میں مشغول ہوتی ہے تو فرشتے اس مجلس کو گھیر لیتے ہیں، رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے، ان پر سکینہ (فراغت و دلحبعی) نازل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو ان لوگوں میں یاد کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں، اور یہ بات ہر مسلمان صاحبِ ایمان جانتا ہے کہ حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ تمام انبیاء اللہ واولیاء اللہ کا ذکر بعینہٖ خدا کا ذکر ہے کہ ان کا ذکر ہے تو اسی لیے کہ وہ اللہ کے نبی ہیں یہ اللہ کے ولی او ر خاص حضور کے بارے میں تو فرمایا کہ میں نے تمہیں اپنے ذکر کا حصہ بنایا ہے تو جس نے تمہارا ذکر کیا اس نے میرا ذکر کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد عین خدا کی یاد ہے پھر نبی بھی کون؟ وہ جن کی محبت عینِ ایمان بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ایمان کی بھی جان ہے۔

0 comments:

Post a Comment