Tuesday, 5 February 2013

اب پی ٹی سی ایل، پی سی اور لیپ ٹاپ کے صارفین کے لیے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن کی سروس پیش کرتا ہے۔ اگر آپ تعلیم اور سرکاری کام کے سلسلے میں اپنا کافی ساری وقت لیپ ٹاپ اور پی سی سکرینوں کے سامنے گزارتے ہیں اس صورت میں اپنا پسندیدہ پروگرام اور لائیو کرکٹ میچ مس نہ کریں اور نیچے بتائے گئے لنک پر کلک کر کے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر آپ کا پروگرام کسی وجہ سے مِس ہو جائے تو اس ایپلیکیشن کی مدد سے آپ 7 دن کے اندر دوبارہ اپنا پسندیدہ پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔ کیونکہ اس ایپلیکیشن میں دوبارہ کسی بھی پروگرام کو رَن کر نے کی خصوصیت موجود ہے۔ صرف یہی نہیں اس ایپلیکیشن کی مدد سے آپ لائیو یا پاسٹ پروگرام اپنے لیپ ٹاپ یا پی سی کی ہارڈ ڈسک میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ عام طور پر ڈیجیٹل ویڈیو پروگرامنگ (ڈی-وی-آر) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس سروس کو سبسکرائب کرنے کے ماہانہ چارجز 50 روپے ہیں۔

یہ سروس کیسے حاصل کی جائے/ایپلیکیشن کیسے ڈاؤن لوڈ کی جائے :

 مرحلہ نمبر 1:

  اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے پی ٹی سی ایل آرڈر لائن پر کال کریں۔
سبسکرپشن کے بعد آپکی لاگ ان معلومات آپ کے ای میل ایڈریس کے زریعے آپکو بھیج دی جائیں گی۔

 مرحلہ نمبر 2:

 سبسکرپشن کے بعد آپ مندرجہ ذیل ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کر کے یہ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ری-رن خصوصیت کو کیسے استعمال کریں؟

  ری-رن آپشن پر جائیے، چینل سلیکٹ کریں > ہفتے کا دن سلیکٹ کریں > ٹائم سلیکٹ کریں اور ویو پر کلک کیجیئے۔

ریکارڈنگ خصوصیت کو کیسے استعمال کیا جائے؟

 ریکارڈنگ آپشن پر جایئے، چینل سلیکٹ کریں>  ہارڈ ڈرائیو پاتھ سلیکٹ کریں> شیڈول کی ریکارڈنگ سلیکٹ کریں> اور اسٹارٹ ریکارڈنگ کے بٹن پر کلک کیجیئے۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 

چینلز کی فہرست:

سمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن اب صرف 12 لائیو چینلز کو سپورٹ کر رہا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل
2۔ اے آر وائی نیوز
3۔ اے آر وائی زوق
4۔ کارٹون نیٹ ورک
5۔ سی این این
6۔ جیو انٹرٹینمنٹ
7۔ جیو نیوز
8۔ ایچ بی او (H.B.O
9۔  ہم ٹی وی 
10۔ نیشنل جیوگرافک
11۔ پی ٹی وی ہوم
12۔ ٹین سپورٹس
13۔ اسمارٹ مصنوعات (پی ٹی سی ایل پروموشنز)

 read it in english

0 comments:

Post a Comment