Tuesday, 5 February 2013

Treatment With Ajwa Khajoor...

Posted by Unknown on 19:56 with No comments

عجوہ میں دوران سر(چکر) سے شفا
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا عجوہ کھجوروں کو دوران سر (جو بہت مشہور مرض ہے) کے لئے استعمال کرنے کا حکم فرمایا کرتی تھیں۔
عجوہ کی یہ خصوصیت دائمی ہے
حافظ ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں کہ عجوہ کی یہ خصوصیات صرف زمانہ مبارک نبویہ کے ساتھ ہی مقید نہیں‘ بلکہ عمومی اور دوامی ہیں۔
قلب کے مرض کی شفا عجوہ کے ذریعہ
”عن سعد قال مرضت مرضاً اتانی النبی یعودنی فوضع یدہ بین ثدیی حتی وجدت بردہا فی فؤادی وقال انک رجل مفئود ائت الحارث بن کلدة اخا ثقیف فانہ رجل یتطبب فلیاخذ سبع تمرات من عجوة المدینة فلیجأ ہن بنواہن ثم لیلدک بہن“۔
ترجمہ:․․․”حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں شدید بیمار ہوا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لئے تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میری چھاتیوں کے درمیان رکھا اور اتنی دیر تک رکھا کہ میں نے اپنے قلب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کی خنکی (ٹھنڈک) محسوس کی‘ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کو قلب کی شکایت ہے‘ جاؤ حارث بن کلدہ کے پاس جاکر اپنا علاج کراؤ جو بنو ثقیف کا بھائی ہے اور وہ طبیب ہے‘ پس اسے چاہئے کہ مدینہ طیبہ کی سات کھجوریں لے کر اور انہیں ان کی گھٹلیوں سمیت پی لے اور ان کا مالیدہ سا بناکر تمہارے منہ میں ڈالے“۔
عجوہ میں جنون سے شفا ہے
”قال رسول اللہ ا العجوة من الجنة وہی شفاء من الجنة“۔
ترجمہ:․․․”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عجوہ جنت سے ہے اور اس میں جنون سے شفا ہے“۔

0 comments:

Post a Comment