وزن کم کرنا ایک جنگ کے برابر ہے جسے بہت سے لوگ لڑتے ہیں۔ جس میں کچھ لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ اپنی شکست تسلیم کر لیتے ہیں۔ وزن کم کرنے میں ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ وہ یہ جنگ لڑنے کے لیے حوصلہ ہار دیتے ہیں۔ وہ پرانی روٹین میں خود کو مصروف کر لیتے ہیں اور اپنی زندگی گزارنے کا انداز نہیں بدلتے۔ جبکہ یہ جنگ جیتنے والے خوش رہتے ہیں وہ ہمت نہیں ہارتے اور اپنی حوصلہ افزائی اور صحت مند رہنے کے لیے نئی نئی راہیں تلاش کرتے ہیں۔ یہاں پر کچھ مشورے دیے جا رہے ہیں جو آپ اپنے فارغ وقت میں ان پر عمل کر سکتے ہیں۔
نمبر 1- اپنے کام کے دوران اپنی کیلوریز جلائیں:
جب آپ اپنے کام پے جائیں تو لفٹ کی بجائے سیڑھیوں کا استعمال کریں۔ بریک ہونے پر ٹہلنے کے لیے نکل جائیں۔ اور کرسی پر بیٹھے بیٹھے کچھ پیمائشی ورزش کریں۔
نمبر2- ڈونٹس کھانے سے بچیے:
اگر آپ کے آفس میں ڈونٹس،bagel اور اسی طرح کی مفت اشیاء دی جائیں تو آپ یہ سب کھانے سے پرہیز کریں۔ یہ آپ کے ذہن میں سب سے پہلے ہونا چاہیئے کہ ان چیزوں سے جہاں تک ہو سکے بچا جائے۔ بعض اوقات آپکو کسی وقت یہ سب کھانا پڑتا ہے مثلاً کسی کی برتھ ڈے وغیرہ کے موقع پر۔ لیکن اگر آپ کے آفس میں اس قسم کی برتھ ڈے پارٹیاں اکثر ہوتی ہوں تو یہ سب کھانا آپ کی ایک غلطی تصور کی جا سکتی ہے۔
نمبر3- ڈرائیو کرنے کے بجائے پیدل چلیں:
اگر کسی دوست کو ملنے جانا ہو تو گاڑی ڈرائیو کرنے کے بجائے پیدل چل کے جائیں۔ اگر آپ کو قریبی گروسری سٹور پر جانا ہو تو بھی پیدل ہی جائیں۔ پیدل چلنے سے کافی مقدار میں کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے اور بہتر ہو گا اگر آپ گھر سے باہر دور تک چلیں۔
نمبر4- اپنے کھانے میں کچھ مصالحہ جات شامل کریں:
اگر آپ کو گرم اور مصالحے دار کھانے پسند ہیں تو آپ خوش قسمت ہیں۔ کیونکہ کالی مرچ میں موجود کچھ غذائی اجزاء آپکے جسم کے عمل تحول کو فروغ دیتے ہیں۔ اور آپکو محتاط رہنا ہو گا کہ مرچ کا ستعمال کس طرح کرنا ہے۔ اگر آپ مرچ Burrito (ایک قسم کی لپٹی ہوئی روٹی) اور Nachos (ایک قسم کا مصالحے دار کیک جس پر پنیر لگا ہوتا ہے) پر ڈال کر کھاتے ہیں تو اس سے آپکو کچھ زیادہ فائدہ نہیں ہوتا۔ اور ٹیونا،چکن اور کسی بھی قسم کے گوشت پر گرم ساس کے ساتھ کالی مرچ استعمال کی جا سکتی ہے۔
نمبر5- اپنے مسلز بنائیے:
اگر آپ باہر کام کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور آپ مزید چربی ختم کرنا چاہتے ہیں تو لوہے کو پمپ کرنا شروع کر دیجیئے۔ مسلز کیلوریز اور فالتو چربی کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اور جتنا آپ مسلز بنائیں گے اتنا ہی آپکی کیلوریز جلیں گی۔
نمبر6- پارک کی سیر کیجیئے:
جب آپ اپنے خاندان، دوستوں یا اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ پارک کا دورہ کریں تو بنچ پر بیٹھنے کی بجائے کسی مثبت سرگرمی میں حصہ لیں۔ آپ کسی کھیل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ آپ اپنے کتے کی طرف Frisbee (پلاسٹک کی ایک گڑھے دار تھالی جِسے کھیل کے طور پر ہوا میں اُچھالتے ہیں) پھینکیے۔ پھینکنے کے بعد پھر لے کے آئیے۔ اس سے آپ کو کافی مدد ملے گی۔
نمبر7- دوسروں کے نام بھی اپنی لسٹ میں شامل کریں:
باہر کام کرنا اور دوستوں کے ساتھ وزن کم کرنے والی سرگرمیوں میں حصہ لینا بہت اچھا ہے۔ اس سے دوسروں کو حوصلہ دینے اور حوصلہ لینے جب آپکو ضرورت ہو کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
نمبر8- روزانہ ایک نئی ڈش کے بارے میں جانیے:
صحت مند تراکیب کی آن لائن تحقیق کریں اور اپنی پسندیدی چیزوں کے متبادل کم کیلوریز والی اشیاء تلاش کریں۔ آپ اب بھی مزیدار کھانا کھا سکتے ہیں لیکن آپکو زیادہ کیلوریز والی خوراک سے بچنا ہے۔
نمبر9- فاسٹ فوڈ مقامات سے دور ڈرائیو کیجیئے:
فاسٹ فوڈ کھانا دنیا میں لوگوں کے موٹا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ کیونکہ ہزاروں سینکڑوں کیلوریز والی خوراک کا آرڈر دینا بہت آسان ہے۔
نمبر10- اپنی گاڑی کہیں دور پارک کیجیئے:
جب آپ آفس یا کسی سٹور پر جائیں تو اپنی گاڑی دور پارک کریں۔ یہ جانتے ہوئے کہ آپ کیلوریز جلا رہے ہیں اس اضافی فاصلے پہ پیدل چلتے ہوئے لطف اندوز ہوں۔
0 comments:
Post a Comment