Wednesday, 13 February 2013

قیامت کب آئے گی؟

Posted by Unknown on 08:14 with No comments
قیامت کب آئے گی؟

قیامت کا صحیح وقت تو خدا کو معلوم ہے یا پھر اس کا رسول جانے مگر جتنا وقت گزرتا جاتا ہے۔ قیامت قریب ہوتی چلی جاتی ہے۔ ہاں اللہ و رسول نے قیامت کی کچھ نشانیاں بتا دی ہیں۔ جب یہ سب واقع ہو لیں گی۔ قیامت آجائے گی۔

 علامات قیامت (قیامت کی نشانیاں) کیا ہیں؟
سب سے بڑی علامت خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں تشریف لا کر چلا جانا ہے۔ مگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ اور بھی نشانیاں بیان فرمائی ہیں مثلاً
۔ علم دین اٹھ جائے گا یعنی علماء دین اٹھالیے جائیں گے، جہالت کی کثرت ہوگی۔  
۔ لوگ دنیا کمانے کے لیے علم حاصل کریں گے دین کی خدمت کے لیے نہیں۔ 
 ۔ دین پر قائم رہنا اتنا دشوار ہو جائے گا کہ جیسے مٹھی میں انگار لینا۔
 ۔ زکوٰۃ ادا کرنے کو لوگ تاوان اور بوجھ سمجھیں گے۔
 ۔ گانے اور بے حیائی کی کثرت ہوگی، کسی کا لحاظ پاس نہ ہوگا۔ 
 ۔ ذلیل لوگ بڑے بڑے محلوں میں فخر کریں گے۔ مال کی زیادتی ہوگی۔
 ۔ نکمے اور ناکارے لوگ بڑے بڑے عہدوں پر ہوں گے۔ 
 ۔ وقت میں برکت نہ ہوگی یعنی بہت جلد جلد گزرے گا۔ 
 ۔ لوگ ماں باپ کی نافرمانی کریں گے اور بی بی اور دوستوں کا کہنا مانیں گے۔ 
 ۔ اگلوں کو برا کہیں گے، ان پر لعنت کریں گے۔ مسجدوں میںشور کریں گے اور بیٹھ کر دنیا کی باتیں بنائیں گے۔
ان علامات کے علاوہ اور بھی بہت علامتیں ہیں جن کا بیان اگلے حصہ میں آتا ہے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment