قابوس وائ گورگان کا بھتیجا ایک پراسرار مرض میں مبتلا ہو گیا تھا۔
کسی طبیب کی سمجھ میں نہیں آتا تھا۔
شیخ الرئیس بو علی سینا سے اس کو دیکھنے کی درخواست کی گئ۔
بو علی سینا نے بیمار کے معائنے کے بعد ایک ایسے شخص کو بلایا، جو شہر کے تمام محلوں سے واقف تھا۔
آپ نے اس سے شہر کے تمام محلوں کے نام لینے کو کہا۔
اس نے نام لینا شروع کیے تو بو عل سینا مریض کی نبض شمار کرتے رہے۔
ایک محلے کے نام پر پہنچ کر بو علی سینا نے کہا کہ "اب اس محلے کی گلیوں اور کوچوں کے نام لو"۔
پھر ایک خاص گلی کے نام کے بعد کہا کہ "اب اس کوچہ کے رہنے والوں کے نام بتاؤ"۔
ایک خاص اہل خانہ کا جب نام آیا، تو کہا کہ "اب اس گھر کے رہنے والوں کے نام بتائے جائیں"۔
اس دوران بو علی سینا نبض بھی شمار کرتا رہا اور مریض کے چہرے کے تغیرات پر بھی نظر رکھتا رہا۔
جب ایک خاص نام آیا، جو ایک خاتون کا تھا توبو علی سینا نے محسوس کیا کہ مریض کے دل کی رفتاربہت تیز ہو گئ ہے۔
یہ مریض اُس کے عشق میں گرفتار تھا۔
اس کیفیت کا اظہار عندلیب شادانی کے اس شعر سے ہوتا ہے۔۔۔
بے نیازانہ برابر سے گزرنے والے
تیز کچھ قلب کی رفتار ہوئ کہ نہیں؟
(ڈاکٹر سیّد اسلم کی کتاب "قلب" سے انتخاب)

0 comments:
Post a Comment