Thursday, 14 February 2013


یہ درود خاندانِ قادریہ کے معمولات میں سے ہے۔ اکثر قادری بزرگ اپنے مریدوں کو اسے روزانہ 511 مرتبہ یا 111 مرتبہ پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں۔ یہ درود رحمت خداوندی کا خزانہ ہے لہٰذا جو شخص اسے روزانہ 111 مرتبہ تاحیات پڑھتا رہے وہ رحمت خداوندی سے مالامال ہو جاتا ہے۔
ایک اللہ کے بندے کا کہنا ہے کہ جو شخص روزانہ اس درود کو کم از کم ایک بار ضرور پڑھے اسے سات نعمتیں حاصل ہوں گی:
  1. رزق میں برکت ہو گی۔
  2. تمام کام آسان ہو جائیں گے۔ 
  3. نزع کے وقت کلمہ نصیب ہو گا۔
  4. جان کنی کی سختی سے محفوظ رہے گا۔
  5. قبر میں وسعت ہو گی۔
  6. کسی کی محتاجی نہ ہو گی۔
  7. مخلوقِ خدا اس سے محبت کرے گی۔
اس سے معلوم ہوا کہ اس درود کی برکات حاصل کرنے کے لیے اسے روزانہ پڑھنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب اور زیارت کے لیے بھی یہ درود بہت مؤثر ہے۔  

0 comments:

Post a Comment