Thursday, 14 February 2013


اس درود پاک کا عامل نیک صفات سے متصف ہو جائے گا۔ اور کثرت سے پڑھنے والا رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں محو رہے گا۔ اور جو شخص صبح شام یا ہر نماز کے بعد اس درود شریف کی تلاوت کرتا رہے وہ ذلّت سے نکل کر عظمت میں آ جائے گا۔ ادنٰی سے اعلٰی مرتبے پر پہنچ جائے گا۔ اگر کسی حاکم یا افسر کے پاس جائے گا تو عزت پائے گا۔
اسے کثرت سے پڑھنے والے کا دل روشن ہو جاتا ہے اور اسے سچّے خواب آنے لگتے ہیں۔ خواب میں بزرگان اور جلیل القدر ہستیوں کی زیارت ہو گی۔
اگر شدید قسم کے بیمار آدمی کے سرہانے اس درود پاک کو سو مرتبہ پڑھا جائے اور اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے اللہ کے حضور بیمار کی صحت یابی کی دعا کی جائے تو اللہ قبول فرمائے گا۔

0 comments:

Post a Comment