Thursday, 14 February 2013

Type Of Accountability...

Posted by Unknown on 22:45 with No comments
حساب کتاب کی نوعیت 
اعمال کے حساب کی نوعیتیں جدا گانہ ہوں گی، کسی سے تو اس طرح حساب لیا جائے گا کہ خفیتہً اس سے پوچھا جائے گا کہ تو نے یہ کیا اوریہ کیا؟ وہ عرض کرے گا ہاں اے میرے رب، یہاں تک کہ تمام گناہوں کا اقرار کر لے گا او ر اپنے دل میں سمجھے گا کہ اب کم بختی آئی مگر وہ کریم فرمائے گا کہ ہم نے دنیا میں تیرے عیب چھپائے اور اب ہم بخشتے ہیں۔
اور کسی سے سختی کے ساتھ ایک ایک بات کی باز پرس ہوگی۔ اور ہلاک ہوگا اور کسی کو نعمتیں یا دلا دلا کر پوچھا جائے گا کہ کیا تیرا خیال تھا کہ ہم سے ملنا ہے؟ وہ عرض کرے گا کہ نہیں، فرمائے گا کہ تونے ہمیں یاد نہ کیا ہم بھی تجھے عذاب میں چھوڑتے ہیں۔
 بعض کافر ایسے بھی ہوں گے کہ جب نعمتیں یاد دلا کر فرمائے گا کہ تو نے کیا کیا ؟ تو وہ ایمان ، نماز، روزہ ، صدقہ وخیرات اور دوسرے نیک کاموں کا ذکر کر جائے گا، ارشاد ہوگا تو ٹھہر جا۔ تجھ پر گواہ پیش کئے جائیں گے۔ پھر اس کے منہ پر مہر کر دی جائے گی اور اعضاء کو حکم ہوگا۔ بول چلو، اس وقت اس کی ران اور ہاتھ پاؤں، گوشت پوست ہڈیاں سب گواہی دیں گی کہ یہ تو ایسا تھا، ایسا تھا ، وہ جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
کسی مسلمان پر اس کے اعمال پیش کئے جائیں گے کہ وہ اپنی طاعت و معصیت کو پہچانے ، پھر طاعت پر ثواب دیا جائے گا اور معصیت سے تجاوز فرمایا جائے گا یعنی نہ بات بات پر گرفت ہوگی نہ یہ کہا جائے گا کہ ایسا کیوں کیا؟ نہ عذر کی طلب ہوگی اور نہ اس پر حجت قائم کی جائے گی۔
اس امت میں وہ شخص بھی ہوگا جس کے ننانوے دفتر گناہوں کے ہوں گے اور اس سے پوچھا جائے گا کہ تیرے پاس کوئی عذر ہے؟ وہ عرض کرے گا نہیں، پھر ایک پرچہ جس میں کلمہ شہادت لکھا ہوگا نکالا جائے گا اور حکم ہوگا جا
۔ تلوا، پھر ایک پلہ پر یہ سب دفتر رکھے جائیں گے اور ایک میں وہ، وہ پرچہ ان دفتروں سے بھاری ہو جائے گا۔
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بہتوں کو بلاِ حساب جنت میں داخل فرمائیں گے، تہجد گزار بھی بلاِ حساب جنت میں جائیں گے۔ باجملہ اس کی رحمت کی کوئی انتہا نہیں
۔ جس پر رحم فرمائے تو تھوڑی چیز بھی بہت کثیر ہے۔

0 comments:

Post a Comment