Thursday, 14 February 2013


اس درود پاک کے الفاظ میں یہ کہا گیا ہے کہ اے اللہ قرآن پاک کے الفاظ کے برابر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰة بھیج۔ اس لیے اسے قرآنی درود کہا جاتا ہے۔ اس درود کے پڑھنے والے پر اللہ تعالٰی کی بےپناہ رحمت ہوتی ہے کیونکہ اس درود کے ساتھ اللہ کی رحمت کا خاص دخل ہے۔ اگر بارش نہ ہوتی ہو تو علاقہ کے لوگ ایک مسجد میں جمع ہو کر اجتماعی صورت میں شماروں پر سوا لاکھ مرتبہ یہ درود پڑھیں اور اسکے بعد بارش کی دعا مانگیں انشاءاللہ بارگاہِ رب العزت میں دعا قبول ہو گی اور رحمتِ ربی کا بادل آسمانوں پر چھا کر برسنا شروع کر دے گا۔
اس درود پاک کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ پڑھنے والے کے دل میں حبِّ رسول بڑھ جاتی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلمکی ذاتِ گرامی سے کمال محبت نصیب ہوتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment