درود تاج بے پناہ فیوض و برکات کا منبع ہے اور یہ عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب وظیفہ ہے۔ بے پناہ صوفیاء اور اولیاء نے یہ درود پاک خود پڑھا اور اپنے سلسلہ طریقت میں اپنے ارادت مندوں کو پڑھنے کی تلقین کی۔ اس درود پاک میں پڑھنے والے کو صاحبِ کشف بنا دینے کی خصوصیت بہت نمایاں ہے۔
لہٰذا اگر کوئی شخص صاحبِ کشف بننا چاہے تو اسے چاہیئے کہ اس درود پاک کو روزانہ سو مرتبہ پڑھے اور تین سال تک یہی معمول جاری رکھے انشاءاللہ اس عرصے میں صاحبِ کشف بن جائے گا۔ اور اگر وہ اس سلسلے کو تا حیات جاری رکھے تو وہ ضاحبِ روحانیت بن جائے گا۔ کیونکہ درود صفائی قلب کے لیے نہایت ہی اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر کوئی شخص رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا خواہشمند ہو تو وہ اسے شبِ جمعہ میں 170 مرتبہ پڑھے اور 40 جمعہ تک یہی عمل جاری رکھے انشاءاللہ شرفِ زیارت سے مشرف ہو گا۔
بانجھ عورت کے واسطے 21 خُرموں پر سات دفعہ پڑھ کر دم کرے اور ہر روز ایک خُرمہ اس کو کھلائے۔ پھر بعد غسلِ طہارت اُس سے ہمبستر ہو۔ خدا کے فضل سے فرزندِصالح پیدا ہو گا۔ اگر حاملہ عورت کو کسی بھی قسم کا خلل ہو تو سات دن تک سات مرتبہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دَم کر کے پلائے۔ مالک کے فضل سے خیر ہو گی۔
0 comments:
Post a Comment