کاغذات نامزدگی کا مسودہ مل گیا، حکومت کو ترمیم کا اختیار ہے، فاروق نائیک
اسلام
آباد …
وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی
جانب سے نئے کاغذات نامزدگی کا مسودہ وزارت قانون کو موصول ہو گیا ہے،
حکومت اس مسودے میں ترمیم کا اختیار رکھتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں صحافیوں
سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وزارت قانون
انتخابات کے نئے کاغذات نامزدگی کے مسودے کا جائزہ لے رہی ہے، حکومت کو
الیکشن کمیشن کے تیار کردہ اس مسودے میں ترامیم کا اختیار ہے۔ وزیر قانون
نے کہا کہ مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد منظوری کیلئے صدر کو بھیجا جائے
گا۔

0 comments:
Post a Comment