Monday, 25 February 2013

Is There Anyone Here Who Come To Help Me?

Posted by Unknown on 20:24 with No comments
           یہاں کوئی اور ہے جو میری مدد کو آئے

ایک شخص جو کہ کسی بت کی پوجا کرتا تھا پہاڑ کی سیر کو گیا، اس کے سر میں سمائی کہ پہاڑ کی چوٹی تک پہنچا جائے۔ چڑھائی چڑھتے چڑھتے اس کا پائوں پھسل گیااور وہ نیچے لڑھکنے لگا۔
اچانک اس کا ہاتھ ایک جھاڑی پر پڑا اور وہ اسے دبوچ کر لٹک گیا۔ نیچے نگاہ دوڑائی تو ہزاروں فٹ گہرائی! بہت دیر پریشانی کے عالم میں لٹکا آوازیں دیتا رہا مگر وہاں کوئی ہوتا تو اس کی آوازیں سنتا،

اچانک اس کے دل میں آئی کہ میں جس کا پجاری ہوں وہی میرا آخری سہارا ہے۔ اس کو یاد کرتے ہیں، اس نے نہایت خشوع و خضوع سے اس بت کو یاد کیا کہ میں نے زندگی بھر تیری پوجا کی ہے اور میں اس وقت موت کے چنگل میں پھنسا ہوں، مجھے بچالے ، وہ دعا مانگ رہا تھا کہ اچانک ایک آوازگونجی۔
“جھاڑی کو ہاتھ سے چھوڑ دے“
جھاڑی سے لٹکا ہوا شخص آواز سن کر بہت پریشان ہوا، کہنے لگا “ میں ہاتھ کیسے چھوڑ دوں .......... ہزاروں فٹ گہری کھائی ہے، نیچے گرا تو مرجاؤں گا!“
اوپر سے پھر آواز آئی
“جب تو مدد مانگ رہا ہے تو پھر جو کہا جارہا ہے، اس پر عمل کر“
اس شخص نے چند لمحے غور کیا اور پھر چلا کر بولا
“ یہاں کوئی اور ہے جو میری مدد کو آئے

0 comments:

Post a Comment