کراچی:ڈمپر کھمبے سے ٹکرا کر گر گیا،ایک شخص جاں بحق
کراچی…کراچی کے علاقے بہادرآباد میں تیز
رفتار ڈمپر نے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکر ا گیا۔ڈمپر کی زد میں آکر
ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔بہارد آباد دھوراجی کے علاقے میں بجری سے
بھرا تیز رفتارڈمپر حادثے کا شکار ہوا واقعہ کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں جا ئے
حادثہ پر پہنچ گئیں اور امداد ی کارروائیاں شروع کردی گئی۔امدادی رضاکاروں
نے دو زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ کرین کی مدد سے ڈپمر کو
اٹھانے کے بعد نیچے دب جانے والے شخص کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔جا ئے
حادثے پر لوگوں کا رش لگ جانے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا
سامنا کرنا پڑا۔زخمی اور ہلاک ہو نے والے سٹرک کنارے پتھارے لگایا کرتے
تھے۔
0 comments:
Post a Comment