الیکشن کمیشن کے عوامی نمائندگی کے قواعد میں ترامیم کی منظوری
اسلام
آباد…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن کے عوامی نمائندگی کے
قواعد میں ترامیم کی منظوری دے دی، مشابہت رکھنے والے نشانات ختم کردئیے
گئے، شیر بلی کو کھا گیا۔ سورج، توپ، چوڑیاں، مگرمچھ، کینگرو، ٹوتھ برش اور
کچھوا نئے انتخابی نشانات میں شامل ہو گئے۔ ایوان صدر کے مطابق صدر آصف
علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر الیکشن کمیشن کے عوامی نمائندگی کے
قواعد 1977 میں ترامیم کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق اس وقت ملک میں 217
سیاسی جماعتیں ہیں جب کہ 171 انتخابی نشانات ہیں جس کے باعث کئی نئے
انتخابی نشانات کو جگہ ملی، جبکہ مشابہت رکھنے والے نشانات کو ختم کر دیا
گیا۔ شیر سے مشابہت رکھنے پر بلی کا نشان ختم کر دیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment