حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی گئی پانچ چیزیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ مجھے پانچ ایسی چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے انبیاء کو نہیں دی گئی تھیں ۔
( 1 ) ایک مہینے کی راہ سے میرا رعب ڈال کر میری مدد کی گئی ۔
( 2 ) میرے لیے تمام زمین میں نماز پڑھنے اور پاکی حاصل کرنے کی اجازت ہے ۔ اس لیے میری امت کے جس آدمی کی نماز کا وقت ( جہاں بھی ) آ جائے اسے ( وہیں ) نماز پڑھ لینی چاہیے ۔
( 3 ) میرے لیے مال غنیمت حلال کیا گیا ۔
( 4 ) پہلے انبیاء خاص اپنی قوموں کی ہدایت کے لیے بھیجے جاتے تھے ۔ لیکن مجھے دنیا کے تمام انسانوں کی ہدایت کے لیے بھیجا گیا ہے ۔
( 5 ) مجھے شفاعت عطا کی گئی ہے ۔
صحیح بخاری کتاب الصلوٰۃ ( نماز کے احکام و مسائل ) حدیث نمبر : 438

0 comments:
Post a Comment