Friday, 15 February 2013

Hazrat Ali's Will

Posted by Unknown on 08:07 with No comments
                          حضرت علی کی وصیت

حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی وفات سے قبل اپنی وصیت لکھوائی ، یہ وصیت صرف انکی اولاد کے لیے نہیں تھی ، ہمیں بھی ان باتوں پر عمل کرنا چاہیے
”یہ علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیت ہے،
وہ گواہی دیتاہےکہ اللہ واحدہ لاشریک لہ کےسوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم اس کےبندےاوررسول ہیں۔
میری نماز،میری عبادت،میراجینا،میرامرناسب کچھ اللہ تعالی رب العالمین کےلئےہے۔ اس کاکوئی شریک نہیں، اسی کامجھےحکم دیاگیا ہےاورمیں سب سے پہلا فرمانبردار ہوں۔
پھرفرمایا اےحسن رضی اللہ تعالی عنہ!میں تجھےاور اپنی تمام اولاد کو وصیت کرتا ہوں کہ اللہ کاخوف کرنا اورجب مرنا اسلام ہی پرمرنا۔سب مل کراللہ کی رسی کومضبوطی سےپکڑلو اور آپس میں پھوٹ نہ ڈالو کیونکہ میں نے ابوالقاسم(رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کو فرماتے سنا ہےکہ آپس کاملاپ قائم رکھنا، روزے، نمازسےبھی افضل ہیے۔اپنےرشتہ داروں کاخیال کرو،ان سےبھلائي کرو،خدا تم پرحساب آسان کردےگا اور ہاں یتیم! یتیم! یتیموں کاخیال رکھو۔ ان کےمنہ میں خاک مت ڈالو۔ وہ تمہاری موجودگی میں ضائع نہ ہونےپائيں اوردیکھوتمہارےپڑوسی!اپنےپڑوسیوں کاخیال رکھوکیونکہ یہ تمہارےنبی کی وصیت ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم برابر پڑوسیوں کےحق میں وصیت کرتےرہے۔ یہاں تک کہ ہم سمجھےشایدانہیں ورثہ میں شریک کردیں گےاوردیکھو قرآن !قرآن! ایسا نہ ہو قرآن پرعمل کرنےسےکوئي تم پر بازی لےجائےاورنماز!نمازکیونکہ وہ تمہارےدین کاستون ہےاورتمہارےرب کاگھر!اپنےرب کےگھرسےغافل نہ ہونااورجہادفی سبیل اللہ! جہادفی سبیل اللہ!اللہ کی راہ میں اپنی جان ومال سےجہادکرتےرہو،زکوۃ،زکوۃ،زکوۃ!زکوۃ پروردگارکاغصہ ٹھنڈاکردیتی ہےاورہاں تمہارےنبی کےذمی!تمہارےنبی کےذمی(یعنی غیرمسلم جوتمہارےساتھ زندگی بسرکرتےہیں)۔ایسانہ ہوان پرتمہارےسامنےظلم کیاجائےاورتمہارےنبی کےصحابی!تمہارےنبی کےصحابی!یادرکھورسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےاپنےصحابیوں کےحق میں وصیت کی ہےاورفقراء ومساکین!فقراومساکین!انہیں اپنی روزی میں شریک کرواورتمہارےغلام!تمہارےغلام!غلاموں کاخیال رکھنا۔خداکےباب میں اگرکسی کی بھی پرواہ نہ کروگےتوبھی اللہ تمہارےدشمنوں سےتمہیں محفوظ کردےگا۔اللہ کےبندوں پرشفقت کرو،میٹھی بات کرو۔ایساہی اللہ نےحکم دیاہے۔امربالمعروف نہی عن المنکرنہ چھوڑناورنہ تمہارےاشرارتم پرمسلط کردئیےجائيں گے،پھرتم دعائيں کروگےمگرقبول نہ ہوں گی۔باہم ملے جلےرہو،بےتکلف اور
سادگی پسندرہو۔خبردار!ایک دوسرےسےنہ کٹنااورنہ آپس میں پھوٹ ڈالنا،نیکی اورتقوی پرباہم مددگارہو۔مگرگناہ اورزیادتی میں کسی کی مددنہ کرو،اللہ سےڈروکیونکہ اس کاعذاب بڑاہی سخت ہے۔اےاہل بیت!اللہ تمہیں محفوظ رکھےاوراپنےنبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےطریقہ پرقائم رکھے۔میں تمہیں اللہ ہی کےسپردکرتاہوں، تمہارےلئےسلامتی اوربرکت چاہتاہوں۔”
اس بعد۔ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔ کہااورہمیشہ کےلئےآنکھیں بندکرلیں۔
(طبری ج 6 ص 86)

0 comments:

Post a Comment